دبئی ، 23 ستمبر:سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے یہاں بدھ کے روزآئی پی اییل 14 کے 33 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز سے آٹھ وکٹ سے ہارنے کے بعد کہا کہ ٹیم نے اچھی شروعات نہیں کی ،ایک اچھی شراکداری بھی نہیں ہو پائی ۔ لوئرآرڈر کچھ رن بنائے ، لیکن ہم 25-30 رن کم بنا پائے ۔ ولیمسن نے میچ کے بعد کہا ’’ہم نے اچھی گیند بازی کی۔ ہم نے اس سے پہلے چھوٹے اسکورز کا دفاع کیا ہے ، لیکن آج ایسا ہونا تھوڑی شرم کی بات تھی ۔ یہ سیزن ہمارے لیے اب تک ایک مشکل رہا ہے، لیکن ہمیں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے خود کو دباؤ میں نہیں ڈالنا چاہئے ۔ سامنے والی ٹیم بہترین تھی۔کپتان نے کہا ’’کیگیسو دبادا اور اینریک دونوں معیاری بین الاقوامی کھیلاڑی ہیں۔ وہ اس وقت دنیا کے دو بہترین تیز گیند باز ہیں ۔ یہی وجہ رہی انہوں نے ہمیں دباؤ میں رکھا ۔ انہوں نے ہمیں ایک مشکل پوزیشن میں پہنچا دیا ۔ اگر ہم نے ابتدائی وکٹیں نہ گنوائی ہوتی تو شاید ہم مختلف طریقے سے کر سکتے تھے ، لیکن دہلی بہترین تھی اور سمارٹ کرکٹ کھیلا۔ ہمیں اپنے کھیلنے کے طریقوں پر توجہ دینی چاہیے اور بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے‘‘۔ (یو این آئی)