سرینگر//آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54,13,332 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 87.66 کروڑ (87,66,63,490) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانیکو حاصل کرنے کیلئے 85,33,076 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 28,178 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,29,86,180 تک پہنچ گئی۔اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت 97.83 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 94 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔ بھارت میں مسلسل دوسرے دن کے بعد 20000 ہزار سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,870 نئے معاملات درج کئے گئے۔ ملک میں سردست زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,82,520 ہیجو کہ194 دن میں سب سے کم تعداد ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعدادملک میں اب تک متاثر ہونے والے کل کیسوں کے0.84 فیصد پر مشتمل ہے۔ملک بھر میں نمونوں کی جانچ کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 15,04,713 ٹیسٹ کئے گئے۔ ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 56.74 کروڑ سے زیادہ (56,74,50,185 ) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پورے ملک میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.82 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 96 دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے معاملات کی یومیہ شرح اس وقت 1.25 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار29 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 113 دن سے 5 فیصد سے نیچے درج ہو رہی ہے۔