• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امریکی جرنیلوں کا طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-30
A A
0
امریکی جرنیلوں کا طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار

امریکی جرنیلوں کا طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار

FacebookTwitterWhatsapp

اعلیٰ امریکی جرنیلوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خبردار کیا تھا کہ افغانستان سے فوری انخلا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں اور ملکی سلامتی کے لیے خطرات بڑھا سکتا ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیف جنرل مارک ملی نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ’ہم نے اندازہ لگایا کہ تیزی سے انخلا علاقائی عدم استحکام، پاکستان کی سلامتی اور اس کے جوہری ہتھیاروں کے لیے خطرات میں اضافہ کرے گا’۔انہوں نے کہا کہ ’ہمیں پاکستان کے کردار کو پوری طرح جانچنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ طالبان امریکی فوج کے دباؤ کے سامنے 20 سال تک کیسے کھڑے رہے’۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مارک ملی اور جنرل فرینک میک کینزی نے خبردار کیا کہ پاکستان کو اب جس طالبان سے نمٹنا پڑے گا وہ پہلے سے مختلف ہیں اور اس سے ان کے تعلقات پیچیدہ ہو جائیں گے۔جنرل میک کینزی نے قانون سازوں کو بتایا کہ ’مجھے یقین ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے نتیجے میں طالبان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نمایاں طور پر زیادہ پیچیدہ ہونے جا رہے ہیں’۔سینٹ کام کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور پاکستان، افغانستان تک رسائی کے لیے اہم فضائی راہداری کے استعمال پر جاری مذاکرات میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ 20 سالوں کے دوران ہم پاکستان کے مغربی حصے میں جانے کے لیے، جسے ہم ایئر بلیوارڈ کہتے ہیں، استعمال کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور یہ ایک ایسی چیز بن گئی ہے جو ہمارے لیے ضروری ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ’اور ہم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے کہ مستقبل میں یہ تعلقات کیسے رہیں گے’۔تاہم دونوں جرنیلوں نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں اور ان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں میں آنے کے امکانات کے بارے میں اپنے خدشات پر مزید بات کرنے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹرز کے ساتھ ان کیمرا اجلاس میں اس کے بارے میں اور دیگر حساس معاملات پر بات کریں گے۔اس سے قبل سماعت میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سینیٹرز کو بتایا کہ اگرچہ امریکا نے ایک ریاست بنانے میں مدد کی، وہ افغان قوم کی تعمیر میں ناکام رہے اور اسی وجہ سے انہیں اگست کے وسط میں ہونے والی تباہی دکھائی نہیں دی۔افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد امریکی جرنیلوں کی کانگریس کے سامنے یہ پہلا بیان تھا جس سے امریکا کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوا۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جیک ریڈ کے ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ’ہم نے ایک ریاست بنانے میں مدد کی تاہم ہم ایک قوم نہیں بنا سکے’۔جنرل مارک ملی نے کہا کہ ’ہم نے افغان فوج کے 11 روز میں تیزی سے خاتمے اور ان کی حکومت کے خاتمے کو بالکل نہیں دیکھا’۔ان کا کہنا تھا کہ ’(ہماری) ذہانت کے زیادہ تر جائزوں سے ظاہر ہوا تھا کہ موسم خزاں کے آخر یا شاید سردیوں کے اوائل تک ایسا ہوگا اور کابل اگلے موسم بہار تک ٹھہر سکتا ہے’۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ فوجی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا ’ممکنہ نتیجہ’، فوج کا خاتمہ، حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page