• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

شمالی کوریا کا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-30
A A
0
شمالی کوریا کا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ

FacebookTwitterWhatsapp

سیول: شمالی کوریا نے ایک نئے ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے خبر دی کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل میزائل ایک نئی پیش رفت ہے۔کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ میزائل کی لانچنگ ایک ’بڑی اسٹریٹجک اہمیت‘ کی حامل ہے کیونکہ شمالی اپنی دفاعی صلاحیتوں کو ’ہزار گنا‘ بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائپرسونک میزائل بہت تیزی سے ہدف کی طرف بڑھتے ہیں اور روایتی میزائل کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دفاعی نظاموں ان میزائل کو اپنا ہدف بنانے میں مشکل محسوس کرتے ہیں، جس پر امریکا اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔کے سی این اے کے مطابق جاگانگ صوبے سے لانچ نے ’میزائل کے نیوگیشنل کنٹرول اور استحکام کی تصدیق کی جس میں ’رہنمائی کی صلاحیت اور علیحدہ سے ہائپرسونک گلائڈنگ وار ہیڈ کی خصوصیات ہیں‘۔اس لانچ کو اعلیٰ عہدیدار پاک جونگ چون نے از خود مشاہدہ کیا، اس میں کم جونگ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔سرکاری اخبار نے میزائل کی ایک تصویر شائع کی تاہم سیول سے میزائل کی قسم کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ہائپرسونک میزائل عام طور پر آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے ہدف کی طرف بڑھتے ہیں لیکن جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے معمول کے برعکس ابھی تک ہتھیار کی زیادہ سے زیادہ بلندی اور فاصلے کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجیں ’میزائل کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کی تسلی بخش تیاری تک معقول وقت درکار ہوگا۔ شمالی اور جنوبی کوریا اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں جو کہ جزیرہ نما میں ہتھیاروں کی دوڑ بن سکتی ہے اور اس کا اثر پڑوسی ممالک جاپان، چین اور وسیع خطے پر پڑ سکتا ہے۔شمالی کوریا اپنے ممنوعہ ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر متعدد بین الاقوامی پابندیوں کا شکا رہے اور رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔کے سی این اے نے کہا کہ ہائپرسونک میزائل تیار کرنا اسٹریٹجک ہتھیاروں کے پانچ سالہ منصوبے میں پانچ ’اولین ترجیح‘ کاموں میں سے ایک ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page