• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

روس میں 127 برس بعد پہلی شاہی شادی کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-02
A A
0
روس میں 127 برس بعد پہلی شاہی شادی کا انعقاد

روس میں 127 برس بعد پہلی شاہی شادی کا انعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

روس میں1917 میں بالشویک انقلاب کی جانب سے رومانوف کی بادشاہت کا تختہ الٹنے کے بعد پہلی شاہی شادی منعقد ہوئی اور اس پرتعیش تقریب میں شرکت کے لیے یورپ پھر سے مختلف شخصیات روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ پہنچیں۔ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے’اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق رومانوف خاندان سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ گرینڈ ڈیوک جارج میخائلو وچ رومانوف اور ان کی 39 سالہ اطالوی منگیتر ربیک ورجینیا بیتارینی کی شادی ماضی کے شاہی دارالحکومت سینٹ پیٹرزبرگ کے سینٹ آئیزک کیتھڈرل میں ہوئی۔اس آرتھوڈوکس کرسچن تقریب میں شرکت کے سیکڑوں غیر ملکی شخصیات روس کے شہر پہنچیں جن میں لچنسٹائین کے شہزادہ روڈولف اور شہزادی تلسم اور بلغاریہ کے سابق بادشاہ اور ملکہ بھی شامل تھے۔لگ بھگ 1500مہمانوں کی فہرست میں کئی دیگر نامور شخصیات بھی شامل ہیں جن میں مونارکسٹ اور روسی حکومت سے قریب معروف ارب پتی شخصیت کونسٹینٹائن مالوفییوف اور روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ ربیکا ورجینیا بیتارینی نے گزشتہ سال آرتھوڈوکس کرسچینیٹی اختیار کی تھی۔ان کے عروسی جوڑے میں روسی سلطنت کا علامتی نشان کنندہ تھا جو سونے کی تاروں اور دھاگے سے بنایا گیا تھا۔تقریب میں ربیکا ورجینیا بیتارینی نے ہیروں کا تاج بھی پہنا تھا۔سینٹ پیٹرز برگ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ مقامی خاتون گالینا بابروفا نے شاہی جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ’ ہمارے لیے شاہی خاندان اور شاہی حکومت اگرچہ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں لیکن شاہی خاندان کے کسی شخص کی اس طرح شادی دیکھنا ہمارے لیے دلچسپ ہے’۔روس میں رومانوف خاندان کی آخری شادی 127 برس قبل نکولس دوم اور الیگزینڈرا کی ہوئی تھی۔تقریب سے پہلے ڈیوک جارج نے کہا کہ جوڑے نے سینٹ پیٹرز برگ میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا انتخاب کیا کیونکہ یہ ملک میں پہلا مقام تھا جہاں 1990 کی دہائی کے اوائل میں یہ خاندان واپس آیا تھا۔انہوں نے شادی سے قبل سینٹ پیٹرز برگ کی نیوز ویب سائٹ فونٹانکا کو بتایا کہ ’یہ ہمارے خاندان کے بہت قریب ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ ’روس کی تاریخ’ ہے ’اور رومانوف کی بادشاہت کی تاریخ ’ ہے۔میڈرڈ میں پیدا ہونے والے جارج میخائلو وچ رومانوف، گرینڈ ڈچز ماریہ ولادیمیروونا رومانوفا کے بیٹے ہیں جو روس کے شاہی تخت کے خودساختہ وارث ہیں۔گرینڈ ڈچز ماریہ ولادیمیروونا رومانوفا، نکولس دوم کے کزن، گرینڈ ڈیوک کیریل کی پوتی ہیں، نکولس دوم آخری روسی بادشاہ تھے جنہیں 1918 میں بالشویکوں نے ان کی اہلیہ الیگزینڈرا اور 5 بچوں کے ساتھ پھانسی دی تھی۔انہیں پھانسی دیے جانے کے بعد سوویت حکام کی جانب سے انہیں ایک جگہ دفن کردیا گیا تھا جسے طویل عرصے تک خفیہ رکھا گیا تھا۔بعدازاں 1998 میں ان کی لاشوں کو سینٹ پیٹرزبرگ کے پیٹر اینڈ پال کیتھڈرل منتقل کیا گیا تھا۔جارج میخائلو وچ رومانوف جنہوں نے آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی اور زندگی کا ایک بڑا حصہ فرانس میں گزارا، ان کی ملاقات ربیکا ورجینیا سے برسلز میں ہوئی جہاں وہ یورپی پارلیمنٹ میں کام کرتے تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.