• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

راہل کا طوفان، پنجاب کی چنئی پر بڑی جیت

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-07
Reading Time: 1min read
A A
0
راہل کا طوفان، پنجاب کی چنئی پر بڑی جیت

راہل کا طوفان، پنجاب کی چنئی پر بڑی جیت

FacebookTwitterWhatsapp

دبئی، 7 اکتوبر: کپتان لوکیش راہل (98) کی طوفانی اننگ سے پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں چھ وکٹ سے بڑی جیت درج کی۔پنجاب نے پہلے عمدہ گیند بازی کرتے ہوئے چنئی کو 134 رنز پر آؤٹ کیا اور بعد میں راہل کی طوفانی اننگ سے سات اوورز پہلے ہی چھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ پنجاب نے 13 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ چنئی کے لیے صرف شاردول ٹھاکر کامیاب رہے۔ انہوں نے تین اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ تمام گیندباز کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ راہل نے تمام گیندبازوں کی جم کرپٹائی کی۔ چنئی کے لیے اس سیزن کے سب سے کامیاب بولر دیپک چاہر نے چار اوورز میں ،48 جبکہ ڈوین براوو نے دو اوورز میں 32 رنز دیے۔راہل نے 42 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 98 رنز بنائے۔ وہ یقینی طور پر دو رنز سے اپنی سنچری سے محروم رہے ، لیکن ٹیم کو زبردست فتح دلانے سے نہیں چوکے۔ انہیں میچ جیتنے والی اننگ کے لیے ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔پنجاب کی جانب سے دیگر کوئی بلے با زاتنا متاثرکن نظرنہیں آیا۔ ایڈن مارکرم نے ایک چھکے کی مدد سے آٹھ گیندوں پر 13 اور مینک اگروال نے 12 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔اس سے قبل پنجاب نے شاندار اورکسی ہوئی گیندبازی کی اور چنئی کو 134 کے کم اسکور تک روک دیا۔ ارشدیپ سنگھ، روی بشنوئی ، کرس جورڈن اور محمد شامی نے اچھی بولنگ کی۔ ارشدیپ نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر دو ،جورڈن نے تین اوورز میں 20 رنز دے کر دو ، شامی نے چار اوورز میں 22پر ایک اور بشنوئی نے چار اوورز میں 25 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔پنجاب اس بڑی جیت کے ساتھ ساتویں سے پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس نے نہ صرف دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یہی نہیں ا س کے پلے آف میں پہنچنے کا امکان بھی بن سکتا ہے، اگر ممبئی اور کولکاتہ اپنا آخری میچ ہار جائیں ۔ ممبئی کی صرف شکست، جبکہ کولکاتہ کے بہت بڑے فرق سے ہارنے پر ہی اس کی پلے آف میں پہنچنے کی امید ہوگی۔ دوسری طرف شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چنئی کی جگہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، لیکن اس کا نیٹ رن ریٹ دہلی کیپٹلز سے کم ہوگیا ہے جو کل تک اس سے بہتر تھا۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.