ٹاؤن ٹن، یکم جولائی (یو این آئی) //مڈل آرڈر کی بلے باز صوفیا ڈنکلی (73) کے ناٹ آؤٹ نصف سنچری اور تیز گیند باز کیٹ کراس (5/34) کے گیند سے شاندار مظاہرے کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے یہاں بدھ کے روز دوسرے دن ون ڈے مقابلے میں ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر نہ صرف 2-0 سے سبقت قائم کر لی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔ہندوستانی خاتون ٹیم پہلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 221 رن بنانے میں کامیاب تھی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاری کی 15 گیند باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹ کھو کر 225 رن بنا لیے۔ اوپنر لارین وِنفیلڈ ہِل نے 57 گیندوں میں 42 رن بنا کر انگلینڈ کو مضبوط آغاز دلایا حالانکہ ٹَیمی بیومونٹ اور کپتان ہیتھر نائٹ دونوں 10 رن بنا کر علیٰ الترتیب جھولن گوسوامی اور پونم یادو کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد نیتالی اسکیورک اور ایمی ایلین جونس بھی زیادہ کچھ نہیں کر پائیں۔ ایسے میں صوفیا ڈنکلی بلے بازی کرنے آئیں اور 81 گیندوں پر 73 رنوں کی شاندار پاری کھیل کر ٹیم کی جیت کی ہیرو بنیں۔ انہوں نے اپنی پاری میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آل راؤنڈر کَیتھرین برنٹ نے 46 گیندوں پر 33 رن بنا کر ان کا بخوبی ساتھ دیا۔ دونوں نے 92 رن کی اہم شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔وہیں انگلینڈ کی تیز گیندباز کیٹ کراس نے گیندبازی میں جلوہ دکھایا اور 10 اوور میں محض 34 رن دے کر پانچ وکٹ لیے۔ ہندوستان کی جانب سے پونم یادو نے 10 اوور میں 63 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ لیے جبکہ جھولن گوسوامی، شیکھا پانڈے اور اسنیہا رانا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔