دبئی ، 14 اکتوبر: مئی میں کووڈ 19 کی وجہ سےآئی پی ایل کا پہلا مرحلہ روک دیا گیا تھا تو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سات میں سے دو میچ جیتنے کے بعد ساتویں پوزیشن پر تھا۔ ستمبر میں یو اے ای مرحلے کے آتے آتے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ ٹیم کی قسمت پلٹ گئی ۔ ایک کے بعد ایک جیت کا سلسلہ بناتے ہوئے ٹیم نے نہ صرف پلے آف میں داخلہ حاصل کیا بلکہ سات سال کے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں بھی جگہ بنائے گی۔دوسرے کوالیفائر میں دہلی کپیٹلز کو شکست دینے کے بعد ، ٹیم کےمینٹر ڈیوڈ ہسی نے اس تبدیلی کا کریڈٹ کپتان ایون مورگن ، اوپنر وینکٹیش ایئر اور ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کو دیا۔ہسی نے میچ کے بعد کہا ، "آئی پی ایل میں آئی رکاوٹ نے یقینی طور پر ہماری مدد کی۔ لیکن مورگن کی کپتانی بھی بہت اچھی رہی۔ انہوں نے ہوشیاری سے گیندبازی میں تبدیلیاں کیں اور یہی ہماری جیت کی ایک بڑی وجہ رہی۔ وینکٹیش ایک شاندار کھلاڑی ہے۔ ان کا قد لمبا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ سابق نیوزی لینڈ بلے باز اور چنئی سپر کنگز کے کوچ اسٹیون فلیمنگ کے کلون ہیں۔ میک کلم نے جو حاصل کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم ساتویں نمبر پر تھے لیکن انہوں نے سب کچھ بدل دیا۔انہوں نے ٹیم کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ ہر ایک میں ایک نئی توانائی آئی ہے۔ ہر کوئی خوش ہے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہے۔ وہ کبھی اس کا کریڈٹ نہیں لیں گے لیکن یہ سچ ہے۔ ” (یو این آئی)