• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان معاملے :پر ماسکو میں مذاکرات: روس کی دعوت پر بھارت ماسکوآنے رضامند

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-15
A A
0
افغانستان معاملے :پر ماسکو میں مذاکرات: روس کی دعوت پر بھارت ماسکوآنے رضامند

افغانستان معاملے :پر ماسکو میں مذاکرات: روس کی دعوت پر بھارت ماسکوآنے رضامند

FacebookTwitterWhatsapp

بھارت نے روس کی دعوت پر افغانستان کی صورتحال پر منعقد ہونے والے ماسکو مذاکرات میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق دو ماہ قبل افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان بھی ان مذاکرات میں شرکت کریں گے اور روس اور بھارت سمیت دیگر فریقین سے مذاکرات کریں گے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد بھارت نے اپنے سفارتی عملے کا وہاں سے انخلا کر لیا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بھارت کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 20 اکتوبر کو افغانستان کے معاملے پر ہونے والے ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے اور ہم اس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ اجلاس میں کون شرکت کرے گا لیکن ممکنہ طور پر جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے کی شخصیت اس اجلاس میں شرکت کرے گی۔روس 2017 سے افغانستان کی صورتحال پر ماسکو مذاکرات کا انعقاد کررہا ہے اور اب تک اس کے کئی دور منعقد ہو چکے ہیں۔اس سے قبل رواں سال مارچ میں روس نے افغانستان پر عالمی کانفرنس کی میزبانی کی تھی جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان نے شرکت کی تھی جس میں افغانستان میں موجود فریقین سے امن معاہدے پر پہنچنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔20 اکتوبر کو ہونے والے ان مذاکرات سے قبل 12 اکتوبر کو افغانستان پر جی20 سمٹ منعقد ہوا تھا جس میں ملک کو انسانی بحران سے نکالنے کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔یاد رہے کہ اگست کے آخر میں قطر میں بھارتی سفیر دیپک متل نے طالبان کے نمائندوں سے دوحہ میں بات کی تھی اور ماسکو میں ہونے والی ملاقات ان کی طالبان سے دوسری ملاقات ہو گی۔طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالے جانے کے بعد بھارت نے طالبان کی حکومت میں اقلیتوں کی شمولیت سمیت خواتین اور بچوں کے حقوق اور دہشت گردی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔یہ مذاکرات ایک ایسے موقع پر ہو رہے ہیں جب طالبان کی افغان حکومت داعش کے دہشت گرد حملوں سے نبرد آزما ہے اور عالمی برادری نے وہاں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔گزشتہ روز روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کی صورتحال آسان نہیں ہے اور عراق اور شام سے عسکری کارروائیوں کا تجربہ رکھنے والے دہشت گرد بڑی تعداد میں افغانستان کا رخ کررہے ہیں۔اس سے قبل بھی پیوٹن بارہا خبردار کرتے رہے ہیں تو شدت پسند گروپ افغانستان میں سیاسی انتشار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پڑوسی ممالک اور سابق سوویت ممالک میں پناہ گزینوں کے طور پر داخل ہو جائیں اور دہشت گرد کارروائیاں کریں گے۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری سے مستقل مطالبہ کررہے ہیں کہ اس مشکل وقت میں طالبان حکومت کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور ان کی مدد کی جائے۔گزشتہ دنوں ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ اگر طالبان کو فوری طور پر عالمی امداد فراہم نہیں کی گئی تو خطرہ ہے کہ وہاں تشکیل پانے والی عبوری حکومت گر جائے گی جس کے نتیجے میں افراتفری اور خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔پاکستان کی طرح قطر نے بھی مغربی ممالک سے اپیل کی ہے کہ طالبان کو تنہا نہ کیا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page