• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک متعارف کرانے کا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-21
A A
0
ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک متعارف کرانے کا اعلان

This illustration photo shows a person checking the app store on a smartphone for "Truth Social", with a photo of former US president Donald Trump on a computer screen in the background, in Los Angeles, October 20, 2021. - Former US president Donald Trump announced plans on October 20 to launch his own social networking platform called "TRUTH Social," which is expected to begin its beta launch for "invited guests" next month. The long-awaited platform will be owned by Trump Media & Technology Group (TMTG), which also intends to launch a subscription video on-demand service that will feature "non-woke" entertainment programming, the group said in a statement. (Photo by Chris DELMAS / AFP)

FacebookTwitterWhatsapp

سابق امریکی صدر رواں برس 6 جنوری کو کیپیٹل ہل میں حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سوشل میڈیا پر لگنے والی مستقل پابندی کے بعد اپنی نئی میڈیا کمپنی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں اداروں کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹروتھ سوشل کو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) اور ایک خصوصی کمپنی (ایس پی اے سی) کے انضمام سے بننے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ٹرمپ نے پریس ریلیز میں شامل ایک تحریری بیان میں کہا کہ ’ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں طالبان کی ٹوئٹر پر بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرادیا گیا ہے، یہ ناقابل قبول ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں بہت جلد ٹروتھ سوشل پر اپنا پہلا سچ بھیجنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ٹی ایم ٹی جی کی بنیاد ایک مشن کے ساتھ رکھی گئی تھی تاکہ سب اپنی آواز اٹھا سکیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں جلد ہی ٹروتھ سوشل پر اپنے خیالات شیئر کرنے اور بگ ٹیک کے خلاف لڑنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں نے بگ ٹیک کے ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے ٹروتھ سوشل اور ٹی ایم ٹی جی بنایا ہے‘۔یہ سوشل نیٹ ورک جو اگلے ماہ بیٹا لانچ اور 2022 کی پہلی سہ ماہی میں وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے دستیاب ہوگا، کمپنی کے منصوبوں میں تین مراحل میں پہلا مرحلہ ہے، اس کے بعد ٹی ایم ٹی جی پلس نامی سبسکرپشن ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس لانچ کی جائے گی جس میں انٹرٹینمنٹ، خبریں اور پوڈ کاسٹس شامل ہوں گے۔ٹرورتھ سوشل تیار کرنے والی کمپنی اپنی ویب سائٹ پر ایک سلائیڈ ڈیک میں، ایمیزون کی اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ سروس اور گوگل کلاؤڈ کے خلاف مقابلہ کرنے کا تصور کرتی نظر آرہی ہے۔ٹرمپ کے ایک نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹی ایم ٹی جے کی پریس ریلیز میں شامل مواد کی تصدیق کی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان لیز ہیرنگٹن نے بھی وہ پریس ریلیز ٹوئٹ کی۔سابق صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’طویل عرصے سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں قدامت پسند آوازوں کو دبا رہی ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ’میرے والد نے ایک مرجر کے معاہدے پر دستخط کیے جو بالآخر ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ اور ٹروتھ سوشل کی بنیاد رکھے گا’۔خیال رہے کہ رواں برس مئی میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ میں ایک نیا سیکشن متعارف کرادیا۔یہ ‘سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ بنیادی طور پر ایک بلاگ تھا جس کا انداز ٹوئٹر کی طرح تھا اور اس میں طویل بلاگ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کیے جانے تھے تاہم انہوں نے یہ منصوبہ ایک ماہ بعد ہی منسوخ کردیا تھا۔ٹوئٹر اور فیس بک کی جانب سے سابق امریکی صدر کے اکاؤنٹس پر 8 جنوری کو اس وقت مستقل پابندی لگا دی گئی تھی جب واشنگٹن میں کیپیٹل ہل میں ان کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔اسنیپ چیٹ نے بھی سابق صدر کا اکاؤنٹ لاک کردیا تھا جبکہ یوٹیوب اکاؤنٹ بھی معطل کردیا گیا تھا۔اپنی صدارت کے 4 برسوں میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر بہت زیادہ متحرک رہے تھے۔کافی عرصے تک ٹوئٹر کے کمیونٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر مبنی پوسٹس پر کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی مگر انتخابات اور کورونا وائرس سے متعلق پوسٹس پر وارننگ لیبلز کا اضافہ کیا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page