• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملکہ برطانیہ نے ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-21
A A
0
ملکہ برطانیہ نے ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی
FacebookTwitterWhatsapp

دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوئم نے عمر رسیدہ افراد کو دیے جانے والا اعزاز ’اولڈی آف دی ایئر‘ لینے سے معذرت کرلی۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ملکہ برطانیہ نے برطانیہ کے معروف میگزین کی جانب سے ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ وصول کرنے سے معذرت کی اور کہا کہ وہ مذکورہ ایوارڈ کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو برطانوی ’دی اولڈی میگزین‘ کی جانب سے سالانہ ایوارڈ وصول کرنے کے لیے دعوت نامہ لکھا گیا تھا، جس میں ملکہ سے رائے پوچھی گئی تھی کہ کیا وہ مذکورہ ایوارڈ قبول کریں گی۔میگزین انتظامیہ کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو رواں برس جولائی کے آخر میں خط لکھا گیا تھا، جس کا انہوں نے اگست 2021 میں جواب دیا تھا۔ملکہ برطانیہ نے میگزین کی جانب سے ایوارڈ کی پیش کش کیے جانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے جواب میں لکھا تھا کہ وہ خود کو ’اولڈی آف دی ایئر‘ ایوارڈ کی مستحق نہیں سمجھتیں۔ملکہ کے سیکریٹری کی جانب سے لکھے گئے جواب میں بتایا گیا تھا کہ الزبتھ دوئم کا کہنا ہے کہ ہر انسان کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے، جتنی عمر وہ خود محسوس کرتا ہے، اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ وہ ’اولڈی آف دی ایئر‘ ایوارڈ کے معیار پر پورا نہیں اترتیں۔’اولڈی میگزین‘ نے 19 اکتوبر کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے بھیجے گئے جواب کو شائع کرتے ہوئے ملکہ کے انکار کو تاریخی اور سب سے بہترین جواب قرار دیا۔خیال رہے کہ ’اولڈی میگزین‘ لگ بھگ تین دہائیوں سے مذکورہ ایوارڈ نمایاں خدمات سر انجام دینے والے عمر رسیدہ افراد کو ہر سال دیتا آر ہا ہے۔مذکورہ ایوارڈ عام طور پر 90 سال کی عمر تک پہنچنے والی اہم شخصیات کو دیا جاتا ہے لیکن اس سے کم عمر افراد کو بھی مذکورہ ایوارڈ دیا جاتا رہا ہے۔ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپس کو بھی مذکورہ میگزین 9 سال قبل ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ان کی 90 ویں سالگرہ پر دے چکا تھا اور شہزادے نے خوشی سے ایوارڈ قبول کیا تھا۔علاوہ ازاں مذکورہ ایوارڈ متعدد برطانیہ سمیت یورپی و امریکی شخصیات کو دیا جا چکا ہے اور رواں سال ملکہ برطانیہ کے انکار کے بعد ’اولڈی آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ فرانسیسی نژاد امریکی اداکارہ 90 سالہ لیزلی کیرن کو دیا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page