دبئی، 30 اکتوبر:گزشتہ رنر اپ انگلینڈ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے گروپ I کے میچ میں ہفتہ کو اپنے روایتی حریف آسٹریلیا کو 20 اوور میں 125 پر سمیٹنے کے بعد اس ہدف کو محض 11.4 اوور میں دو وکٹ پر 126 رن پر بناکر آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔اوپنر جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 12ویں اوور میں لگاتار تیسری فتح دلائی اور سیمی فائنل میں رسائی کو تقریباً یقینی بنا دیا۔آسٹریلیا کو تین میچوں میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ بھی مائنس پر آگیا ہے۔آسٹریلیا اب جنوبی افریقہ کے بعد ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ (یو این آئی)