• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یمن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد از جان

Nigraan News by Nigraan News
2021-10-30
A A
0
یمن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد از جان

یمن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد از جان

FacebookTwitterWhatsapp

یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عدن ایئرپورٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوئے اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جبکہ ایک اور سیکیورٹی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں عدن کے گورنر کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ گئے لیکن 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔عدن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی فوٹیجز میں لوگوں کو لاشیں اٹھاتےہوئے دیکھایا گیا جبکہ فائر فائٹرز آگ بجھاتے نظر آرہے تھے۔واضح رہے کہ یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے 2014 میں دارالحکومت صنعا سے عدن منتقل کردیا تھا، جس کی وجہ حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں تھیں۔بعد2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادیوں میں یمن میں مداخلت کرکے باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے تسلیم نہیں کی گئی ہے۔گزشتہ برس دسمبر میں بھی عدن ایئر پورٹ کے قریب بدترین حملہ ہوا تھاجس میں کابینہ کے اراکین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد یہ حملہ بدترین حملہ کہا جارہا ہے۔گزشتہ برس ہونے والے حملے میں ہلال احمر کی انٹرنیشنل کمیٹی کے تین اراکین سمیت 26 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔اس حملے میں کابینہ کے تمام اراکین محفوظ رہے تھے اور چند وزرا نے اس حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کی تھی۔خیال رہے کہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحادی کی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان 2014 سے اس وقت سے جنگ جاری ہے جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کیا تھا۔2019 میں حوثیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے العند میں فوجی پریڈ کے دوران ڈرون حملے کیے۔طبی و حکومتی ذرائع نے کہا تھا کہ واقعے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز انٹیلیجنس حکام سمیت تقریباً 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں یمن کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل صلح الزندانی بھی شامل تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔سرکاری فورسز کی جانب سے اگست 2015 میں العند کا دوبارہ قبضہ حاصل کیا گیا تھا جب انہوں نے سعودی زیر قیادت اتحاد کی مدد سے جنوب میں باغیوں سے علاقہ واپس لیا تھا۔اتوار کو ہونے والا حملہ دسمبر کے بعد ہونے والے ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک تھا جب کابینہ اراکین کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے دھماکوں نے عدن ایئرپورٹ کو لرزا دیا تھا۔اس واقعے میں بین الاقوامی کمیٹی ریڈ کراس کے 3 اراکین اور ایک صحافی سمیت 26 اراکین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے دھماکے اس وقت ہوئے جب وزرا جنوبی شہر میں طیارے سے اترے تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page