• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان کو شکست دیکر بھارت سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-03
Reading Time: 1min read
A A
0
افغانستان کو شکست دیکر بھارت سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

افغانستان کو شکست دیکر بھارت سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

FacebookTwitterWhatsapp

ابو ظہبی :ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی،افغانستان کی شکست کے ساتھ ہی بھارت پھر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔ نمائندہ نیو نیوز کے مطابق بھارت نے افغانستان کو شکست دیکر ایک دفعہ پھر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں لگا لیں ،بھارت سے شکست کے بعد افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے جو بھارت کی قسمت کا فیصلہ کریگا۔ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی،بھارتی اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز امیں بیٹنگ کی اور پہلے 10اوورز میں کوئی بھی وکٹ نہ گرنے دی۔روہت شرما نے فارم میں واپس آتے ہوئے 37 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جبکہ لوکیش راہل نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی اسکور کی۔دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد روہت شرما کور میں کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے ،گلبدین نے راہول کی وکٹیں بکھیر کر افغانستان کو دوسری کامیابی دلا ئی۔اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے باوجود پانڈیا اور پنٹ نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اختتامی اوورز میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی،بھارت نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے جو اب تک اس ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔فغانستان کے خلاف 13 رنز پر ہی بھارت کو پہلی کامیابی اس وقت مل گئی جب شامی نے محمد شہزاد کی اننگز کا خاتمہ کردیا،اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جسپریت بمراہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں حضرت اللہ زازئی کیچ ہو گئے۔رحمٰن اللہ گرباز نے دو چھکوں کی مدد سے 19رنز بنائے لیکن رویندرا جدیجا نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ 59 کے مجموعے پر گلبدین نائب بھی 18رنز بنا کر روی چندرن ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے،نجیب اللہ زدران بھی صرف 11 رنز بنا سکے اور ایشون نے انہیں آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی کا ساتھ دینے کریم جنت آئے اور دونوں نے 47رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی،افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بناسکی۔اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کی پھر سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں جہاں اس نے نہ صرف 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ بھاری مارجن سے افغانستان کو شکست دے کر اپنا رن ریٹ بھی مثبت کرلیا۔

 

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.