سرینگر: وادی کشمیر کے شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے تاہم جنوبی کشمیر میں جمعہ کے صبح سویرے سے موسم ابر آلود رہا ہے جس کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران شمالی کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ ،گریز اور کپوارہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں رابطی سڑکیں بند ہوئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بھی معطل رہا ہے ۔اس دورا ن محکمہ موسمیات نے بتایاوادی میں 5 نومبر کی شام تک موسم خراب رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد 20 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کے شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعہ کی صبح سے تازہ برف باری شروع ہوئی ہے جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہی۔مقامی لوگوں نے بتایا شمالی ضلع بانڈی پورہ،گریز،بارہمولہ،اوڑی ،گلمرگ،کرناہ،مژل ۔وغیرہ میں صبحی سویرے ہی برف باری شروع ہوئی جس جو مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہی ہے جس کی وجہ سے گریز بانڈی پورہ،کے ساتھ ساتھ کپوارہ کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھنڈات میں تبدیل ہوئیں ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں شمال میں بارشیں ہوئی ہے تاہم جنوبی کشمیر میں موسم ابر آلود رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم کل ملا کت گزشتہ دنوں کے نسبت مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔اس دورران نمائندے نے کے مطابق گلمرگ، کپوارہ، مڑھل وغیرہ جیسے علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گریز وادی میں قریب سات سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے جس کے باعث حکام نے بانڈی پورہ- گریز روڈ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کر دیا ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تاہم موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی اس کو بحال کیا جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حررات میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سیکم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گری ڈریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں جمعیکے روز موسم ابر آلود رہا اور سردی سے بچنے کے لئے دفاتر اور دکانوں پر گرمی کے لئے گرمی کے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کو استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔لوگوں کو بازاروں میں گرم لباس خاص طور پر روایتی لباس ’پھیرن‘ میں ملبوس دیکھا گیا۔بتادیں کہ وادی میں ماہ گذشتہ کی 23 اور 24 تاریخ کو ہونے والی برف باری اور بارشوں سے سرما سے پہلے ہی سرما جیسی سردی محسوس کی جا رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں نے قبل از وقت ہی روایتی لباس ’پھیرن‘ اور کانگڑی کا استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ادھر محکمہ موسیات نے بتایا کہ وادی میں 5 نومبر کی شام تک موسم خراب رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد 20نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔