• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عراق: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، کئی افراد زخمی

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-05
A A
0
عراق: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، کئی افراد زخمی

عراق: مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، کئی افراد زخمی

FacebookTwitterWhatsapp

عراق میں گزشتہ ماہ سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے خلاف دارالحکومت بغداد میں احتجاج کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے کہا کہ جھڑپوں میں 125 افراد زخمی ہوئے جس میں 27 شہری ہیں اور بقیہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں۔ایران کی حمایت یافتہ ہشد الشابی کا سیاسی بازو تصور کی جانے والی جماعت کی گزشتہ انتخابات میں نشستیں کم ہوئی تھیں اور اس جماعت نے ان انتخابات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے فراڈ قرار دیا ہے۔مظاہرین نے گرین زون تک جانے والے راستے تین اطراف سے بند کردیے تاہم اس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔وزارت صحت کے مطابق جھڑپوں میں کوئی بھی شخص ہلاک نہیں ہوا لیکن ایران کے حامی کچھ گروپس نے پیغام رسائی کی ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر پولیس پر مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔تاہم وزارت صحت کے دعوت کے برعکس ہشد کے طاقتور دھڑے حزب اللہ بریگیڈ نے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے دو مظاہرین مارے گئے۔وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی نے جمعہ کو ہونے والے ان تمام واقعات کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے اور الیکشن کمیشن سمیت عراقی حکومت کے دفاتر کے سبب بے پناہ سیکیورٹی ہوتی ہے۔10 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں ہشد نے انتخابات میں 329 نشستوں میں سے صرف 15 حاصل کی تھیں البتہ گزشتہ پارلیمنٹ میں وہ 48 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی جس کی بدولت وہ دوسرا بڑا اتحاد بننے میں کامیاب رہے تھے۔ایران کے بڑے ناقد اور اس مرتبہ انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 سے زائد نشستیں جیتنے والے مقتدیٰ صدر نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں کسی فریق کی حمایت کیے بغیر پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مظاہرین کا تعلق ہشد کے دو دھڑوں حزب اللہ بریگیڈ اور اسیب اہل الحق سے تھا۔واضح رہے کہ حزب اللہ بریگیڈ نے اسے 2003 میں صدام حسین کو امریکا کی جانب سے اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد ملک میں ہونے والے بدترین انتخابات قرار دیا تھا۔ہشد نے ملک میں موجود بقیہ ڈھائی ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا جنہیں 2017 میں داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور 2017 کے آخر میں ہی امریکی فوج اور عراقی حکومت نے مل کر داعش کو شکست دے دی تھی۔ہشد نے سیکیورٹی فورسز میں پھیلنے کے ساتھ ساتھ سیاسی سطح پر بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے ہوئے 2018 کے انتخابات مین بہت مقبولیت حاصل کی تھی تاہم ایک سال بعد ہی اس حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔عراق میں گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج چند ہفتوں میں آنے کا امکان ہے۔انتخابات میں کم نشستوں کے باوجود ہشد عراق کی ایک اہم سیاسی قوت ہے اور عراق میں اس وقت اتحادی حکومت کے قیام اور نئے وزیراعظم کے تقرر کے لیے اتحاد قائم کرنے کے لیے کوششوں کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page