• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایران 36 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-10
A A
0
ایران 36 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے

ایران 36 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے

FacebookTwitterWhatsapp

ایک امدادی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یومیہ 5 ہزار افغان مہاجرین ہمسایہ ملک ایران میں داخل ہو رہے ہیں، جو پہلے سے ہی 36 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ناروے کی پناہ گزینوں کی کونسل نے ایران کے لیے مزید بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ کیا ہے جو سخت امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کررہا ہے۔کونسل کے سیکریٹری جنرل جان ایجلینڈ نے رواں ہفتے ایران کے دورے کے بعد کہا کہ ایران سے توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ بین الاقوامی برادری کی اتنی کم امداد کے ساتھ اتنے زیادہ افغانوں کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جان لیوا سردی سے پہلے افغانستان کے اندر اور ایران جیسے پڑوسی ممالک میں فوری طور پر امداد کی فراہمی ہونی چاہیے۔کونسل کے سیکریٹری جنرل جان ایجلینڈ نے کہا کہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگست میں امریکی زیر قیادت فوجیوں کے انخلا اور طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد سے کم از کم 3 لاکھ افغان باشندے ایران میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان خاندانوں کی دل دہلا دینے والی کہانیاں سنی ہیں جو حال ہی میں ایران پہنچے ہیں۔جان ایجلینڈ کا کہنا تھا کہ ایک پناہ گزین نے بتایا کہ انہیں ایران پہنچنے سے پہلے کئی مرتبہ افغانستان سے بھاگنا پڑا۔کونسل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر کی اپیل کی تھی تاکہ افغانستان سے ایران میں داخل ہونے والے تقریباً 5 لاکھ 15 ہزار افراد کی مدد کی جا سکے۔کونسل کے سیکریٹری جنرل جان ایجلینڈ نے کہا کہ کہ اب تک اپیل کی مد میں صرف 32 فیصد فنڈ جمع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بین الاقوامی برادری کو افغانستان کے پڑوسیوں کی مدد کے لیے قدم بڑھانا چاہیے اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ذمہ داری کا اشتراک کرنا چاہیے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page