• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-18
Reading Time: 1min read
A A
0
بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید

بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید

FacebookTwitterWhatsapp

ڈھاکہ، 18 نومبر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو فراموش کرکے بنگلہ دیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔بابر نے جمعرات کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل کہا، “ ورلڈ کپ اب ماضی کی بات ہے۔ ہمیں اب اس سے آگے بڑھنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً ورلڈ کپ میں ہارنا مایوس کن تھا اور پوری ٹیم کو دھچکہ لگا تھا ۔ہم نے اپنی غلطیوں پر بات کی ہے اور پوری ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں خود پر پورا بھروسہ ہے۔ میں نے ورلڈ کپ سے ملنے والی فارم کو نہ توڑنے کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی۔ میرے خیال میں یہ وہ وقت ہے جب ہمیں اپنے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ ,واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز جمعہ کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 20 اور 22 کو کھیلا جائے گا۔ پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں چٹاگاوں روانہ ہوں گی، جہاں پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیمیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں واپس آئیں گی، جہاں چار دسمبر سے میچ شروع ہوگا۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت تجربہ کار ہیں اور ان چیزوں کو سمجھتے ہیں کہ ہمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو بھول کر آگے بڑھنا ہے۔ بابر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان اپنی بینچ کی طاقت کو جانچنے کے لیے مختلف تبدیلی کرے گا، لیکن پہلی پسند کے سبھی کھلاڑیوں کو آرام نہیں دیا جائے گا۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آصف علی اور عماد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.