• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

رواں سال2021 کا دوسرا اور آخری چاندگرہن کل( جمعة المبارک کو )ہوگا

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-18
A A
0
رواں سال2021 کا دوسرا اور آخری چاندگرہن کل( جمعة المبارک کو )ہوگا

رواں سال2021 کا دوسرا اور آخری چاندگرہن کل( جمعة المبارک کو )ہوگا

FacebookTwitterWhatsapp

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبر کو ہوگا جو پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کو اس دوران جزوی گرہن لگے گا،جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، جزوی چاندگرہن شمالی، جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ کے دیگرحصوں میں دیکھا جاسکے گا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھاجاسکےگا۔چاندگرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 2منٹ پر ہوگا اور چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگے گا، جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس چاند گرہن کی خاص بات کیا ہے؟ دراصل دورانیے کے اعتبار سے یہ چاند گرہن گزشتہ ایک ہزار سال میں طویل ترین چاند گرہن ہوگا۔اگر جزوی چاند گرہن کے حساب سے جائزہ لیں تو یہ 580 سال میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔19 نومبر بروز جمعہ ہونے والے اس جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا اور عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا البتہ جزوی چاند گرہن کی بات کی جائے تو گزشتہ 580 برس میں اس سے طویل جزوی چاند گرہن نہیں ہوا۔اس طرح کا چاند گرہن مستقبل میں ممکنہ طور پر 648 برس بعد یعنی 8 فروری سن 2669 عیسوی میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.