سرینگر:ایرانی پیرکے سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات کے دوران مساجدوں خانقاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات کاانعقادسب سے بڑی تقریب زیارت شریف دستگیر صاحب خانیار سرائے بالامیں منعقدہوئی جہاں عقیدت مندوں کی کثیرتعداد نے نمازجمعہ سے پہلے درودازکاروعظ تبلیغ کی محفلیں آراستہ کی ،جبکہ نماز جمعہ کے موقعے پرعلماء نے پیران پیر عبدالقادرجیلانیؒ کی اسواء حیات اور فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے امت مسلمہ پرزوردیاکہ وہ قرآن سنت کادامن تھام لے تاکہ دنیاوی اور آخرت کی زندگی انہیں سرخ رح ہوسکے ۔اے پی آئی نمائندے کے مطابق پیران پیردستگیر شیخ سیدعبدالقادرجیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب پروادی بھر میں مسجدوں خانقاہوں زیارتگاہوں میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے سرائے بالاسرینگر اور دستگیرصاحب خانیارمیں سب سے بڑی تقریبات منعقد ہوئی جہاں عقیدت مندوں کی کثیرتعداد نے سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کے دوران پیران پیر شیخ سیدعبدالقادرجیلانی کی والہانی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے خطمات المعظمات درود ازکار اوروعظ تبلیغ کی محفلیں آراستہ کر کے ان میں شرکت کی ۔اس موقعے پرعلماء نے پیران پیر شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہوئے کہا پیران پیر نے خصول علم کے لئے اپنے گھر سے سفر کیا اور دین کی سر بلندی اور لوگوں تک دین کوپہنچانے کے لئے اپنی خدمات انجام دیئے جس کے دوران انہیں کھٹن مراحل سے بھی گزرنا پرا علماء نے کہا کہ شیخ سیدعبدالقادرجیلانی نے جہاں دین اسلام کی سر بلندی اور اس آفاقی پیغام کوعام انسان تک پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی وہی انہوںنے امت کاہمیشہ اس بات کی تلقین کی کہ وہ سچائی کادامن کبھی ہاتھ سے ناچھوڑے اگر چہ پیران پیر نے کئی معجزے بھی دکھائے تاہم انہوںنے ہمیتہ خدا کی وحدانیت اس کے لاشریک ہونے اورآقائی نامدار احمدمستفی ﷺکو ان اصولوں اور ان کی تابع داری کی تلقین کی علماء نے کہا کہ پیران پیرشیخ سیدعبدالقادرجیلانی کوبہتر خراج یہی ہوگا کہ ہم ان کے بتلائے ہوئے راستے پرگامزن رہے قرآن سنت کوکبھی اپنی زندگی سے جدا ناکرے حق وباطل میں تمیز کرے بدنظمی بد انتظامیہ بے شرمی بے حیائی کاڈٹ کر مقابلہ کرے انسان اور انسایت کاثبوت فراہم کرے اپنے آداب واخلاق کوسنوارے انسانیت کی خدمات کرنے میں کوئی کباہت محسوس ناکرے کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرے تاکہ انسانیت کاسر ہمیشہ بلندرہے پیران پیرکے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں خانقاہ فیض پناہ ترال، اہم شریف بانڈی پورہ، جناب صاحب صورہ ،درگاہ حضرتبل، مخدوم صاحب،سرینگر ،بڈگام ،رہ دید مسجد،اننت ناگ ،کولگام کے علاوہ دوسرے خانقاہوں مسجدوں میں بھی تقریبات کااہتمام کیاگیااورپیران پیرشیخ سیدعبدالقادر جیلانی کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدت کاعقیدت مندوں نے اظہارکرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اداکیا۔