کانپور:ملک کی ترقی کے لئے تعلیم یافتہ سماج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے سے خوشحالی کے راستے پر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔کانپور کے دو روزہ دورے کے پہلے دن مسٹر کووند بدھ کو یہاں مہربان سنگھ پوروار گاؤں میں سماج وادی پارٹی لیڈر چودھری ہرموہن سنگھ یادو کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب میں شریک ہوئے۔ صدرجمہوریہ کے ساتھ اسٹیج پر گورنر آنند بین پٹیل موجود ہیں۔جبکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے صدر جمہوریہ کا استقبال کرنے کے بعد کانپور سے روانہ ہوگئے۔انہوں نے کہاچودھری صاحب اکثر کہا کرتے تھے کہ ملک کی تعمیر میں دیہی، زرعی ترقی و گرام پنچایتوں کا اہم کردار ہے۔ ترقی کی بنیاد تعلیم ہوتی ہے تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے۔ اس فلسفے کو ہو خوب سمجھتے تھے اس کو دیکھتے ہوئے ہی یہاں پر اس کنبے نے تعلیمی اداروں کا جال بچھا دیا ہے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ کانپور میں چاروں طرف تعلیم کا جال بچھا ہوا ہے۔ ایسے میں کانپور کی ذمہ داری بھی اہم ہوجاتی ہے۔ چودھری ہرموہن سنگھ کے ساتھ اپنے پارلیمانی میعاد کار کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاس علاقے کی ترقی یہاں کی روایات اور اس کی مطابقت کے عین مطابق ہوا ہے۔ راجیہ سبھا میں ہم دونوں نے شرکت کی۔ مہربان سنگھ کا پوروا تو اب ٹاون شپ جیسا فروغ پاچکا ہے۔ ایسے میں چودھری کنبے سے توقع ہے کہ سماج سے انہیں جتنا احترام ملا ہے۔ ایسے میں اسے لوٹانا بھی ضروری ہے۔اپنی تقریر کے دوران کووند نے کئی بار کانپور کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانپور سے ان کا کافی لگاؤ ہے یہاں پر رہ کر انہوں نے تعلیم حاصل کی ہے۔ اسی سرزمین کی آشیرواد سے وہ ملک کے صدر بنے۔ اس دوران صدر جمہوریہ نے کانپور اور آس پاس کے لوگوں کو اپنے کنبے جیسا قرار دیا۔صدر جمہوریہ نے بتایا کہ ٹرین میں سفر کے دوران چودھری صاحب اکثر گھر سے بنا کھانا، پکوان اور لڈو وغیرہ لاتے تھے۔ وہ نہ صرف ہم لوگوں کو بلکہ ان کے آس پاس جتنے لوگ ہیں سبھی کو وہ کھانہ دیتے تھے۔ انہو ں نے کہا تھا کہ ٹرین میں جتنے لوگ بھی ساتھ میں سفر کررہے ہیں۔ وہ ہم سفر ہیں۔ ایسے میں یہ ہم سفر کا جذبہ سماج میں پنپ جائے تو ذات، برادری، فرقہ، اونچ نیچ کی تفریق ختم ہوجائے اور ہم جہاں رہتے ہیں وہیں سے سماج دکھنے لگے گا۔(یواین آئی)