• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-24
A A
0
امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا

امریکا نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا

FacebookTwitterWhatsapp

واشنگٹن: امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران جیسے دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے اگلے ہفتے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ کی قیادت میں امریکی وفد قطر میں طالبان نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔نیڈ پرائس نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین ہمارے اہم قومی مفادات پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں عسکریت پسند جماعت داعش اور القاعدہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں، انسانی امداد، تباہ حال افغان معیشت اور امریکیوں کی مدد کرنے والے افغانوں کو محفوظ دینا راستہ شامل ہے۔امریکی خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ نے دو ہفتے قبل بھی پاکستان میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی جب کہ جمعے کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکا فی الحال صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو امداد کی فراہمی پر بات چیت کرے گا۔ٹام ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی مالی اور سفارتی مدد حاصل کرنے کے لیے طالبان کو دہشت گردی کو لگام دینے اور تمام قومیتوں پر مشتمل جامع حکومت کے قیام، اقلیتوں، خواتین اور لڑکیوں کے احترام اور حقوق کی فراہمی سمیت تعلیم اور روزگار تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا اور طالبان کے درمیان پہلے مذاکرات 9 اور 10 اکتوبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے تھے جس میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page