• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کراچی کنگز کی قیادت بابراعظم کو سونپی گئی

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-01
A A
0
بابر اعظم کاجرسی پر بیٹنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے کیا انکار

بابر اعظم کاجرسی پر بیٹنگ کمپنی کا لوگو لگانے سے کیا انکار

FacebookTwitterWhatsapp

کراچی// پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹیم کی قیادت سونپ دی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بابراعظم نے کہا کہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے۔ کوشش کریں گے اگلے پی ایس ایل کا ٹائٹل ہم جیتیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داری ملے تو خوشی ہوتی ہے اور اپنا اچھا دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کی قیادت کی اسی طرز پر کپتانی کرنے کی کوشش کروں گا۔واضح رہے کہ لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں شکستوں سے دوچار ہونے والی کراچی کنگز کو قیادت کے بحران کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا اور ابتدائی دو ایڈیشنز میں تین کپتان مقرر کیے تھے۔2016 میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شعیب ملک کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن متواتر شکستوں اور دیگر وجوہات کے سبب وہ ایونٹ کے دوران ہی قیادت سے دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد روی بوپارہ کو قیادت کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔2017 میں کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا تھا لیکن وہ بھی ٹیم کی قسمت بدلنے میں ناکام رہے تھے اور کراچی کنگز ایک مرتبہ ناکامیوں سے دوچار ہوئی تھی۔لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز نے عماد وسیم کو کپتان مقرر کیا تھا لیکن اگلے دو سیزن وہ بھی ٹیم کی کایا پلٹنے میں ناکام رہے تھے البتہ لیگ کے 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 2021 کے ایڈیشن میں عماد وسیم کی زیر قیادت ٹیم ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.