سرینگر:وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے گزشتہ رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات درج ہوئی ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ 5دسمبر کو میدانی علاقوں میں 2جبکہ بالائی علاقوں میں 6اینچ تک ف باری کا امکان ہے تاہم انہوں نے کہا کسی باری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ادھر آئی ایم ڈی نے بھی اگلے تین چار دنوں میں شمال، مشرقی ہندوستان میں بھاری بارش کی سرگرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( ک،ے این ایس ) کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بتا دیں کہ قبل ازیں سری نگر میں 23نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹٰ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں پانچ دسمبر سے برف وباراں کی پیش گوئی کر دی ہے۔متعلقہ محکمے کے ڈائر ایکٹر سونم لوٹس کے مطابق وادی میں چار دسمبر سے مغربی ہواؤں کا اثر پھیل سکتا ہے جن کے اثرات سے پانچ دسمبر کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم یہ ہوائیں زیادہ قوی نہیں ہوں گے جس کے باعث بھاری برف باری کے امکانات نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میدانی علاقوں میں دو سے تین انچ جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں5یا6اینچ زیادہ سے زیادہ ایک فٹ برف جمع ہوسکتی ہے۔ادھرآئی ایم ڈی اگلے تین چار دنوں میں شمال، مشرقی ہندوستان میں بھاری بارش کی سرگرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو کہا کہ اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شمال اور مشرقی ہندوستان میں بھاری بارش کی سرگرمی متوقع ہے۔ شمال مغربی مدھیہ پردیش میں کم دباؤ کا علاقہ کم نشان زد ہو گیا ہے۔تاہم، شمال مغربی مدھیہ پردیش اور پڑوس میں منسلک سائیکلون کی گردش برقرار ہے۔ خیال رہے وادی کشمیر کے بیشتر علاوہ میں سال رواں کے23اکتوبر کو ہی برف اور بارشٰیں ہوئی تھی جس کے نتیجے میں سردی قبل از وقت شروع ہوئی ہے تاہم موسم خشک رہنے کے ساتھ ساتھ یہاں صبح اور شام کے اوقات کے علاوہ راتیں مزید سخت ہونے لگے ہیں۔