• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

غزہ کی طرف رکاوٹ کیلئے اسرائیل کی زیرزمین بیریئر کے ساتھ آہنی دیوار مکمل

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-08
Reading Time: 1min read
A A
0
غزہ کی طرف رکاوٹ کیلئے اسرائیل کی زیرزمین بیریئر کے ساتھ آہنی دیوار مکمل

غزہ کی طرف رکاوٹ کیلئے اسرائیل کی زیرزمین بیریئر کے ساتھ آہنی دیوار مکمل

FacebookTwitterWhatsapp

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی طرف زیرزمین جدید ٹیکنالوجی سے لیس آہنی دیوار مکمل کرلی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ 2014 میں فوجیوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے حماس کی جانب سے سرنگ کے استعمال کے بعد جوابی اقدامات کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آہنی دیوار کھڑی کی گئی ہے۔اسرائیل نے 2016 میں ایک منصوبےکا اعلان کیا تھا جس میں زمین سے اوپر باڑ، نیول بیریئر، ریڈار سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز شامل تھے۔اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز نے کہا کہ بیریئر ایک جدید ٹیکنالوجی کا منصوبہ ہے جس کا مقصد حماس پر برتری حاصل کرنا ہے جس نے ایسا کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘آہنی دیوار کھڑی کی گئی ہے، جو دہشت گرد تنظیم اور جنوبی اسرائیل کے شہریوں کے درمیان سنسر اور کنکریٹ ہے’۔وزارت دفاع نے کہا کہ بیریئر میں سیکڑوں کیمرے، ریڈار اور دیگر سینسر جڑے ہوئے ہیں اور 65 کلومیٹر طویل دیوار کی تعمیر میں ایک لاکھ 40 ہزار ٹن لوہا اور اسٹیل استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی تعمیر مکمل کرنے میں ساڑھے تین سال کا عرصہ لگا ہے۔نصوبے کے حوالے سے کہا گیا کہ اس میں اسمارٹ فینس 6 میٹر سے زیادہ اونچا ہے اور اس میں میری ٹائم بیریئر میں سمندر سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے اور ریموٹ کنٹرول ہتھیاروں کے نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت ہے۔اسرائیلی نے دیوار کی گہرائی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔دوسری جانب غزہ کی مصر کے ساتھ 14 کلومیٹر طویل سرحد ہے جہاں سے فلسطینیوں کے گزرنے کی اجازت نہیں ہے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بدستور بند ہے۔مصر نے اپنی طرف سے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے سرنگ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور حماس نے اپنی گشت میں اضافہ کردیا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 2007 سے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا کیونکہ 2007 میں غزہ میں حماس نے انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت بنائی تھی۔اسرائیلی محاصرے اور مصر کی جانب سے سرحد بند کر پر غزہ کے شہریوں کو غذائی اجناس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں 20 لاکھ سے زیادہ آبادی مقیم ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں اور اسرائیل نے فضائی بمباری کے ذریعے بے دردی سے فلسطینیوں کا قتل عام بھی کیا تھا۔رواں برس مئی میں بھی دونوں فریقین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جبکہ اسرائیلی فورسز نے بمباری کی تھی جس کے جواب میں حماس نےکئی راکٹ داغے تھے۔اسرائیل کی بمباری 11 روز جاری رہی تھی اور اس دوران غزہ میں 240 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اسرائیل نے 12 شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.