• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

میانمار: روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بُک پر 150ارب ڈالر کا مقدمہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-08
A A
0
میانمار: روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بُک پر 150ارب ڈالر کا مقدمہ

میانمار: روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بُک پر 150ارب ڈالر کا مقدمہ

FacebookTwitterWhatsapp

میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے میٹا پلیٹ فارم المعروف فیس بک پر 150 ارب ڈالر کا مقدمہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی نے تشدد کو جنم دینے والی روہنگیا مخالف نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قانونی کمپنیوں ایڈلسن پی سی اور فیلڈز پی ایل ایل سی کی طرف سے پیر کو کیلیفورنیا میں درج کی گئی شکایت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے پولیس کی جانب سے فراہم کردہ پابندیوں کی پیروی میں ناکامی کی وجہ سے روہنگیا برادری کے خلاف پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔برطانوی وکلا نے فیس بک کے لندن آفس میں نوٹس کا ایک خط بھی جمع کرایا ہے لیکن فیس بک نے قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے تبصرہ کرنے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔فیس بک نے موقف اپانیا ہے کہ بک میانمار میں غلط معلومات اور نفرت کو روکنے میں ان کی کارروائی بہت سست” تھی اور کہا ہے کہ اس نے اس خطے میں پلیٹ فارم کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں کریک ڈاؤن کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے جس میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام پر پابندی بھی شامل ہے۔فیس بک نے کہا ہے کہ وہ سیکشن 230 کے نام سے جانے والے امریکی انٹرنیٹ قانون کے تحت صارفین کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کا ذمے دار نہیں جہاں اس قانون میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم تیسرے فریق کے ذریعے پوسٹ کیے گئے مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ اگر سیکشن 230 کو دفاع کے طور پر اٹھایا جاتا ہے تو وہ ایسی صورت میں میانمار کے قانون کو لاگو کرنے کے لیے کوششیں کریں گے۔اگرچہ امریکی عدالتیں ایسے معاملات پر غیرملکی قانون کا اطلاق کر سکتی ہیں جہاں کمپنیوں کی طرف سے مبینہ نقصانات اور سرگرمیاں دوسرے ممالک میں سرزد ہوئی ہوں لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف مقدمات میں غیر ملکی قانون کے استعمال کی کوئی بھی کامیاب مثال نہیں ملتی جہاں جہاں سیکشن 230 لاگو ہو سکتا ہو۔جارج ٹاؤن یونیورسٹی لا سینٹر کے پروفیسر انوپم چندر نے کہا کہ میانمار کے قانون کو استعمال کرنا نامناسب نہیں تھا لیکن اس کے کامیاب ہونے کا امکان نہیں، کانگریس کے لیے یہ عجیب بات ہوگی کہ وہ فیس بُک کو امریکی قانون کے تحت پیشگی اقدامات کرے لیکن انہیں غیر ملکی قانون کے تحت کام کی اجازت دے۔اگست 2017 میں 7لاکھ 30ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار کی ریاست راخائن میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد فرار ہو گئے تھے جہاں روہنگا مسلمانوں نے فوج پر اجتماعی قتل اور گینگ ریپ کے الزامات عائد کیے تھے۔فیس بک کے خلاف قانونی کارروائی پر تبصرہ کرنے کے حوالے سے جب میانمار کے جنتا کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون کالز کا جواب نہیں دیا۔2018 میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ فیس بک کے استعمال نے نفرت انگیز تقاریر کو پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور تشدد کو ہوا دی۔اس سال رائٹرز کی تحقیقات میں کے مطابق فیس بک پر روہنگیا اور دیگر مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی پوسٹس، تبصروں اور تصاویر کی ایک ہزار سے زائد مثالیں ملتی ہیں۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے خطے میں ان جرائم کے الزامات پر کارروائی کا آغاز کیا تھا اور ستمبر میں ایک امریکی وفاقی جج نے فیس بک کو میانمار میں ان روہنگیا مخالف اکاؤنٹس کے ریکارڈ جاری کرنے کا حکم دیا تھا جسے سوشل میڈیا کمپنی نے بند کر دیا تھا۔لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کی طرح بنگلہ دیش میں وسیع کیمپوں میں رہنے والے ایک پناہ گزین محمد طاہر نے کہا کہ فیس بک کو روہنگیا مخالف پروپیگنڈا کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا اور ہم اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.