سری نگر:موسم خشک رہنے اوردن رات آسمان صاف رہنے کی وجہ سے کشمیر وادی اورلداخ میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل تنزلی کاشکار ہے ۔جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات گرمائی راجدھانی سری نگرمیں رواںموسم سرماکی سردترین رات رہی کیونکہ رات کادرجہ حرارت منفی 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ یکم دسمبر کو سری نگر میں پارہ منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔تاہم کشمیروادی میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی6.0ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ سیاحتی مقام گلمرگ سردترین مقام رہاجبکہ اسکے بعدمنفی5.9ڈگری سینٹی گریڈکیساتھ جنوبی کشمیرمیں واقع سیاحتی مقام پہلگام دوسری سردترین جگہ رہی ۔اُدھر یونین ٹریٹری لداخ بھی شدیدسردی کی لپیٹ میں ہے ،اوروہاں دنیا کے دوسرے سردترین مقام دراس کرگل میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 14دسمبرتک موسم مجموعی طورپرخشک رہنے کی پیشگوئی دوہراتے ہوئے پھرکہاکہ 15 دسمبر کو جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف اوربارش کا امکان ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعہ کی صبح کہا کہ کہاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب مطلع صاف رہنے کی وجہ سے سری نگرسمیت پوری کشمیروادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔محکمہ ھٰذاکی جانب سے ایک بیان میں جانکاری فراہم کی گئی کہ جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات گرمائی راجدھانی سری نگرمیں رواںموسم سرماکی سردترین رات رہی کیونکہ رات کادرجہ حرارت منفی 2.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ یکم دسمبر کو سری نگر میں پارہ منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے کہاکہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن میں قاضی گنڈ میں جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر پہلگام میںجمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوکرناگ میںجمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ م وسمیات کے مطابق بارہمولہ ضلع میں واقع دنیا کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اوریوں گلمرگ کشمیرمیں دوران شب سردترین جگہ رہی ۔محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایاکہ یونین ٹریٹری لداخ کے لیہہ ضلع میںجمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی راتکم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کارگل میںجمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے مزید کہا کہ کرگل ضلع میں واقع دنیامیں سائبیریا کے بعددوسرے سرد ترین مقام دراس میں جمعرات اورجمعتہ المبارک کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایاکہ بنیادی طور پر14 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 15 دسمبر کو جموں و کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف اوربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے بتایاکہ 20 دسمبر تک جموں و کشمیر اور لداخ میں بڑی برف باری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں۴۱ دسمبر تک گرم دن اور سرد راتیں ہوں گی۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے کہا کہ21 دسمبر سے شروع ہونے والے40روزہ چلہ کلان کے آغاز تک کسی’بڑی برف باری‘کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔