نئی دہلی:نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے پیرا ایتھلیٹس کے لیے سرکاری امداد یقینی بنانے کے لیے پیرا اسپورٹس کو اب ‘ترجیح کے زمرے میں رکھاہے۔جمعرات کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں اس معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے، مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مقررہ معیارات کے مطابق پیرا ایتھلیٹس کوٹریننگ اور مسابقتی کارکردگی کے لیے انہیں تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیویانگوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلو انڈیا اسکیم کا ایک دائرہ کار ہے جو خاص طور پر دیویانگ کھلاڑیوں کے لیے وقف ہے۔وزیر کھیل نے بتایا، "قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کو امدادی اسکیم کے تحت ملک کے پیرا-ایتھلیٹوں کے لئے نیشنل کوچنگ کیمپ،غیر ملکی پرفارمنس، قومی چیمپئن شپ، سامانوں کی خریداری، کوچزاور کھیلوں کے عملے کی تنخواہوں کے آپریشن کے لئے فنڈز مختص کیاجاتاہے۔