• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عالمی وبا نے 50 کروڑ افراد کو غربت میں دھکیل دیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-14
A A
0
عالمی وبا نے 50 کروڑ افراد کو غربت میں دھکیل دیا

عالمی وبا نے 50 کروڑ افراد کو غربت میں دھکیل دیا

FacebookTwitterWhatsapp

نیویارک: دنیا بھر میں گزشتہ برس نصف ارب (50 کروڑ) سے زائد افراد شدید غربت کا شکار ہوگئے کیوں کہ کورونا وبا کے باعث انہیں صحت کے لیے اپنی جیبوں سے ادائیگیاں کرنی پڑیں۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عالمی وبا نے بین الاقوامی سطح پر صحت کی خدمات کو متاثر کیا اور 1930 کے بعد بدترین معاشی بحران نے جنم لیا جس نے لوگوں کے لیے صحت کی سہولیات کے لیے ادائیگی کرنا مزید مشکل بنا دیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبریئیسس نے کہا کہ تمام حکومتیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اپنی کوششیں بحال اور تیز کردیں کہ ہر شہری کو مالی اثرات کے خوف کے بغیر صحت کی سہولیات تک رسائی ہو۔ڈی جی عالمی ادارہ صحت نے حکومتوں پر زور دیا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم پر اپنی توجہ بڑھائیں اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی راہ پر قائم رہیں جو ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر کسی کی بغیر مالی مشکلات کے صحت سہولت تک رسائی ہے۔خیال رہے کہ ہیلتھ کیئر امریکہ میں بڑا سیاسی مسئلہ ہے، جو ان صنعتی ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کو عالمگیر تحفظ حاصل نہیں ہے۔عالمی سطح پر کووڈ 19 نے چیزوں کو بدترین بنادیا ہے اور 10 سالوں میں پہلی مرتبہ امیونائزیشن کی کوریج کم ہوئی جس کے باعث ٹی بی اور ملیریا سے اموات میں اضافہ ہوا۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر صحت، غذا اور آبادی جان پابلو یورِب نے کہا کہ محدود مالی گنجائش کے اندر حکومتوں کو صحت کے بجٹ بڑھانے اور محفوظ کرنے جیسی مشکل چیزوں کو انتخاب کرنا پڑے گا۔شائع ہونے والی ایک اور رپورٹ کے مطابق چونکہ غربت بڑھ اور آمدن کم ہورہی ہے اور حکومتوں کو سخت مالی رکاوٹوں سامنا ہے اس لیے مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔سال 2020 میں کورونا وبا نے صحت کی سہولیات کو متأثر کردیا تھا اور وبا کے اثرات سے نمٹنے میں ملکوں کا نظام صحت ان کی حدود سے زیادہ تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔حالانکہ عالمی وبا سے پہلے بھی صحت کے لیے کی جانے والی ادائیگوں کے باعث نصف ارب لوگ شدید غربت کی جانب بڑھ رہے تھے ،تاہم ادارے کا خیال ہے کہ اب یہ تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔عالمی بینک کے عہدیدار نے کہا کہ ’عالمی وبا شروع ہونے سے پہلے تقریباً ایک ارب افراد اپنے گھریلو بجٹ کا 10 فیصد سے زیادہ حصہ صحت پر خرچ کر رہے تھے، یہ ناقابل قبول ہے۔
یہ دو نئی رپورٹیں تمام ممالک کے لیے ایک انتباہ اور رہنما خطوط پیش کرتی ہیں جیسا کہ وہ کووڈ 19 سے بہتر واپسی اور اپنی آبادی کو محفوظ، صحت مند اور مالی طور پر محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page