• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وِجے دیوس پر شہیدوں کو کیا خراج عقیدت پیش

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-17
Reading Time: 1min read
A A
0
وِجے دیوس پر شہیدوں کو کیا خراج عقیدت پیش

وِجے دیوس پر شہیدوں کو کیا خراج عقیدت پیش

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج 50 ویں وِجے دیوس کے موقعہ پر 1971ء کی جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں بلیدان ستمب وار میموریل پر گُل دائرے چڑھائیں اور اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر وں کی بے مثالی بہادری آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔اُنہوں نے کہا،’’ آج میں فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے بہادر سپاہیوں اور اَفسران کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے 1971ء کی جنگ میں شاندار بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا ۔ میں ان تمام بہادروں کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اِس جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ ہماری قوم ان کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے تمام رینکوں ، سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کے اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہماری مسلح افواج کی شاندار میراث کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان قدیم زمانے ے ہی اَمن کا حامی رہا ہے اور اس نے سپر پاور ہونے کے باوجود کبھی توسیع پسندی کی پالیسی نہیں اَپنائی۔اُنہوں نے کہا ،ہم اَمن بقائے باہمی ، باہمی ہم آہنگی کی اقدار کو جیتے رہیں اور ’’ واسودھا ئیو کٹمبکم ‘‘ کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا ، لیکن ،ہم نے کبھی بھی اَپنی حفاظت کو کم نہیں کیا او رہر چیلنج کو کامیابی سے فتح کیا۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوَت ، ان کی اہلیہ اور تمام 11 اَفسران اور جوانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جو حال ہی میں ایک فضائی سانحہ میں شہید ہوئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پڑوسی ملک کے مذموم عزائم کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قابلیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لئے پُرعزم ہیں۔ دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑی فیکٹری چلانے والے پڑوسی ملک کو 1947ئ، 1965ئ، 1971 ء اور 1999 ء کی منھ توڑ شکستوں کو یاد رکھنا چاہیئے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ’’ خصوصی کور‘‘جاری کیااو راشوک چکرا ایوارڈ یافتہ جموںوکشمیر پولیس کے مرحوم اے ایس آئی بابو رام کے اہل خانہ کی موجودگی میں نقاب کشائی کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، جی او سی ۔اِن۔نادرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی ،ڈی جی پی جے اینڈ کے دلباغ سنگھ، جی او سی رائزنگ سٹار کور لیفٹیننٹ جنرل پی این اننت نارائنن،جی او سی وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ،صوبائی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر ، جی او سی ٹائیگر ڈویژن میجر جنرل نیرج گوسائین نے گل دائرے چڑھائیں اور بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔کئی فوجی سابق فوجیوں بشمول آنر ی کیپٹن بنا سنگھ پی وی سی ، آنجہانی میجر موہت شرما کی اہلیہ لیفٹیننٹ کرنل رشماسرین اور دیگر فوجی او رسول معززین نے بھی بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پی ایم مودی نے کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

پی ایم مودی نے کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا

2022-12-22
جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

جموں کشمیر دیرپا کھیلوں کی تحریک بنے گا: ایل جی

2022-12-21
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکیج کے ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

2022-12-14
حکومت نے تین سالوں میں جموں و کشمیر میں 15,000 آسامیاں پُر کیں: حکام

سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کیا جائے گا:ایل جی

2022-12-10
ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

ایل جی کی سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے متعلقین سے گفتگو

2022-12-09
کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا راج جاری

2022-12-06
دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

دیوالی کا معنی ’آتنک کا خاتمہ:وزیر اعظم

2022-10-24
کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

کشمیر میں برف باری، کئی سڑکیں بند

2022-10-20
علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

علیحدگی پسندوں کا راج ختم ہوگیا:وزیر داخلہ

2022-10-05
اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

اطہر عامر اب مہرین قاضی کا ہمسفر

2022-10-03
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.