اسلام آباد //کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ میگا ایونٹ آج اسلام آباد میں ہو گا۔ کون کون سے کهلاڑی کے پی ایل کا حصہ بنیں گے اس کا فیصلہ بهی آج ہو گا۔شاہد آفریدی، وسیم کرم، انضمام الحق، شعیب ملک ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ آ گیا۔ کے پی ایل میں کهلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان نے بتایا کہ کے پی ایل ڈرافٹنگ ایونٹ میں صدر کے پی ایل عارف ملک سی ای او چوہدری شہزاد اختر شرکت کریں گے۔ڈرافٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے نامور کرکٹرشاہد آفریدی، وسیم کرم، انضمام الحق، شعیب ملک بهی شریک ہوں گے۔تیمور خان نے بتایا کہ کے پی ایل کے 6 فرنچائیزز کے مالکان اور کوچز بهی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ڈرافٹنگ میں فرنچائیزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو پک کریں گی۔کشمیر ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کهلاڑیوں کو بهی ڈرافٹنگ کے ذریعے پک کیا جائے گا۔ کے پی ایل ڈرافٹنگ ایونٹ کل شام 7 بجے سے رات 9 بجے تک اسلام آباد میں ہو گا۔ کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھلی جائے گی۔ کے پی ایل میں 6 ٹیمیں مظفرآباد ٹائیگرز، باغ سٹیلینز، راولاکوٹ ہاکس، میرپور رائلز، کوٹلی پینتھرز اور اورسیز واریرز حصہ لے رہی ہیں۔