• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تہران: طالبان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا پہلا دورہ ایران

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-08
Reading Time: 1min read
A A
0
تہران: طالبان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا پہلا دورہ ایران

تہران: طالبان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا پہلا دورہ ایران

FacebookTwitterWhatsapp

تہران : افغانستان اور ایران کے درمیان ایک اہم سفارتی عمل نے ہفتے کو سب کو چونکا دیا ہے۔افغانستان پر طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کےہ بعد سےپڑوسی ممالک کے ساتھ تناو کا دور جاری ہے لیکن اب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے افغان پناہ گزینوں اور بڑھتے معاشی بحران کے حوالے سے بات چیت کرنے کے لیے سنیچر کو ایران کا دورہ کیا ہے۔افغان طالبان کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان متقی کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔واضح رہے کہ اگست میں امریکی انخلا کے بعد قائم ہونے والی افغان عبوری حکومت کو ایران نے تاحال تسلیم نہیں کیا ہے۔ طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں دورہ ایران کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں اعلیٰ وفد ایران کی دعوت پر یہ دورہ کر رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل امیر خان متقی پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘اس دورے کا مقصد افغانستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ٹرانزٹ اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں ایران کا دورہ کرنے والے طالبان وفد کی ایرانی حکام کے ساتھ ابتدائی ملاقات ہو چکی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ رواں ہفتے ایک پریس کانفرنس میں پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ ‘آج ہم بنیادی طور پر طالبان کو تسلیم کرنے کے مقام پر ہیں ہیں۔ایران اور افغانستان کے درمیان 900 کلو میٹر طویل سرحد ہے اور ایران نے طالبان کے 1996 سے 2001 تک کے اقتدار کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔افعانستان میں امریکی انخلا اور طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد پناہ گزینوں اور معاشی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page