• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

انخلا کے دوران گم ہونے والا افغان بچہ 5ماہ بعد اہلخانہ کو مل گیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-10
A A
0
انخلا کے دوران گم ہونے والا افغان بچہ 5ماہ بعد اہلخانہ کو مل گیا

فائل فوٹو

FacebookTwitterWhatsapp

طالبان کی جانب سے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے نتیجے میں ملک سے ہزاروں افراد کے انخلا کے دوران گم ہونے والا بچہ پانچ ماہ بعد اپنے اہلخانہ کو مل گیا۔خبر رساں کے مطابق اگست کے وسط میں طالبان نے ملک کا اقتدار سنبھالا تو ہزاروں کی تعداد میں افراد نے ملک سے انخلا کی کوششوں کے لیے ایئرپورٹ کا رخ کیا تھا اور اس افراتفری کے ماحول میں بچے کے والد نے دو ماہ کے سہیل احمدی کو ایک غیرملکی فوجی کے حوالے کیا تھا۔اس کے بعد باپ بیٹے بچھڑ گئے اور یہ واضح نہیں کہ کیا ہوا لیکن ٹیکسی ڈرائیور حامد سیفی نے کہا کہ انہیں یہ بچہ اسی دن ایئرپورٹ پر روتا ہوا ملا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بچے کو کسی خاتون کے پاس لے کر گیا تاکہ اسے دودھ پلایا جا سکے لیکن اس نے دودھ نہ پیا، میں بچے کے گھر والوں کو ڈھونڈتا رہا۔ملک سے انخلا میں اپنے بھائی کی مدد کے لیے جانے والے حامد سیفی نے بتایا کہ پھر میں نے اپنی بیوی کو کال کی اور اسے بتایا کہ میں بچے کو گھر لے کر آ رہا ہوں۔اس جوڑے نے بتایا کہ ہم بچے کے والدین کو تلاش کرتے رہے لیکن انہیں ڈھونڈ نہ سکے اور جب وہ نہ ملے تو ہم نے بچے کو محمد عابد کا نام دیا اور اس کی دیکھ بھال شروع کردی۔29سالہ افغان شہری نے اے ایف پی سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگر بچے کے والدین نہ ملتے تو ہم اس کا خیال رکھتے اور اپنے بچوں کی طرح پالتے۔دوسری جانب بچے کے والد مرزا علی احمدی تین دن تک اسے ایئرپورٹ پر تلاش کرتے رہے اور پھر تین دن بعد بیوی اور دیگر چار بچوں کے ہمراہ امریکا روانہ ہو گئے۔البتہ چند دن قبل ہی سوشل میڈیا اور پولیس کے ذریعے بچے کے رشتے داروں کو پتہ چل گیا اور پھر اس جوڑے اور ان کی تین بیٹیوں نے دکھی دل کے ساتھ اس بچے کو اس کے دادا کے سپرد کردیا۔حامد سیفی کی اہلیہ فریما نے کہا کہ میں نے اس کے لیے وہی ذمے داری محسوس کرتی تھی جو ایک ماں اپنے بیٹے کی طرف محسوس کرتی ہے، وہ راتوں میں اکثر جاگ جایا کرتا تھا لیکن اب جب میں رات میں اٹھتی ہوں تو وہ نہیں ہے اور مجھے یہ دیکھ کر بہت رونا آتا ہے۔انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ میں بھی ایک والدہ ہوں، میں جانتی ہوں وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتا تھا اور اسے اپنے والدین کے پاس ہی ہونا چاہیے۔ان کے شوہر نے کہا کہ بچے کو واپس سپرد کرنا بہت مشکل تھا اور ہم اس کی کمی بہت محسوس کریں گے۔اتوار کو سہیل کے دادا مرزا محمد قاسمی نے حامد کے خاندان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی تاکہ وہ بچے کے ساتھ کچھ وقت گزار سکیں۔بچے کے دادا مرزا محمد قاسمی نے کہا کہ ان لوگوں نے پانچ ماہ میرے پوتے کا بہت خیال رکھا اور انہیں اس سے بہت زیادہ دلی لگاؤ ہو گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ابتدائی طور پر بچے کو ہمیں سونپنے میں ہچکچا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پانچ ماہ تک مسلسل اپنے پوتے کو تلاش کرتا رہا لیکن اب مجھے خوشی ہے کہ بچہ امریکا میں جلد اپنے حقیقی والدین کے پاس ہو گا۔سہیل کے والد نے امریکا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا روانگی تک سہیل کا خیال اس کی پھوپھی رکھیں گی، ہم پانچ ماہ سے انتہائی برے دور سے گزر رہے تھے لیکن اب ہم اپنا بچہ واپس ملنے پر خدا کا بہت شکر ادا کرتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page