سری نگر، 3 جولائی//ٹی آر سی گرائونڈ سری نگر میں کھیلے جانے والے انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہفتے کو لیک کرکٹ اکیڈمی نے ڈل گیٹ لائنز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔لیک کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 225 رنز بنائے۔ اکیڈمی کے لئے عادل نے 19 گیندوں میں تیز ترار 52 رنز سکور کئے جبکہ آصف بٹ نے 57 رنز بنائے۔ڈل گیٹ لائنز کے لئے جاوید بٹ نے تین اور عامر میر نے دو وکٹیں لیں۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر جہاں زیب نے لیک کرکٹ اکیڈمی کے اوپنر کو پویلین واپس بھیج دیا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ڈل گیٹ لائنز کی ٹیم محض 156 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح 69 رنز سے فائنل ہار گئی۔ لائنز کے لئے جاوید بٹ نے 50 رنز سکور کئے۔ جبکہ لیک کرکٹ اکیڈمی کے لئے راجو اور عادل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔عادل کو تیز ترار رنز سکور کرنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ جاوید بٹ کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہر کرنے پر مین آف دا سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، جس میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا ہے، کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کی ایوارڈ تقریب میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا: ‘میں اس میدان کو جموں و کشمیر کا سب سے اچھا میدان بنانا چاہتی ہوں۔ چاہے میں کونسل میں رہوں یا نہ رہوں لیکن میں یہ چاہتی ہوں کہ اس سٹیڈیم میں ہر وقت بچے شوق سے کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم یہاں شائقین کے بیٹھنے اور دیگر سہولیات کو عنقریب یقینی بنائیں گے جس کے لئے بجٹ بھی منظور کیا جا چکا ہے۔سری نگر، 3 جولائی (یو این آئی) ٹی آر سی گرائونڈ سری نگر میں کھیلے جانے والے انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہفتے کو لیک کرکٹ اکیڈمی نے ڈل گیٹ لائنز کو 69 رنز سے شکست دے دی۔لیک کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اورز میں 225 رنز بنائے۔ اکیڈمی کے لئے عادل نے 19 گیندوں میں تیز ترار 52 رنز سکور کئے جبکہ آصف بٹ نے 57 رنز بنائے۔ڈل گیٹ لائنز کے لئے جاوید بٹ نے تین اور عامر میر نے دو وکٹیں لیں۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر جہاں زیب نے لیک کرکٹ اکیڈمی کے اوپنر کو پویلین واپس بھیج دیا۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ڈل گیٹ لائنز کی ٹیم محض 156 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح 69 رنز سے فائنل ہار گئی۔ لائنز کے لئے جاوید بٹ نے 50 رنز سکور کئے۔ جبکہ لیک کرکٹ اکیڈمی کے لئے راجو اور عادل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔عادل کو تیز ترار رنز سکور کرنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ جبکہ جاوید بٹ کو پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہر کرنے پر مین آف دا سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔انٹر ڈل گیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، جس میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا ہے، کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کی ایوارڈ تقریب میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا: ‘میں اس میدان کو جموں و کشمیر کا سب سے اچھا میدان بنانا چاہتی ہوں۔ چاہے میں کونسل میں رہوں یا نہ رہوں لیکن میں یہ چاہتی ہوں کہ اس سٹیڈیم میں ہر وقت بچے شوق سے کرکٹ کھیلتے نظر آئے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم یہاں شائقین کے بیٹھنے اور دیگر سہولیات کو عنقریب یقینی بنائیں گے جس کے لئے بجٹ بھی منظور کیا جا چکا ہے۔یو این آئی