• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اسرائیلی وزیر اعظم 2 اپریل سے بھارت کے دورے پر

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-20
Reading Time: 1min read
A A
0
اسرائیلی وزیر اعظم 2 اپریل سے بھارت کے دورے پر

اسرائیلی وزیر اعظم 2 اپریل سے بھارت کے دورے پر

FacebookTwitterWhatsapp

یروشلم؍ نئی دہلی: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 2 اپریل سے ہندوستان کے دورے پرآئیں گے وزیر اعظم کے دفتر سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی دعوت پر 2 اپریل کو ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی ٹویٹ کیاکہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر اپنے پہلے سرکاری دورے پر ہندوستان کا دورہ کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ 2 اپریل 2022 سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کے دورے پر ہوں گے۔اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اکتوبر میں گلاسگو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ اس دوران مسٹر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو ہندوستان کے سرکاری دورے پر آنے کی دعوت دی تھی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ا سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانا ہے اور اس دورے کا اہتمام دونوں ممالک کے درمیان 30 سالہ تعلقات کی یاد میں کیا گیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنما جدت، معیشت، ترقی اور تحقیق، زراعت اور دیگر بہت سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم مسٹر مودی کے علاوہ اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور ملک میں یہودی برادری کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔مسٹر بینیٹ کے حوالے سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی نے ہند۔ اسرائیل تعلقات کو دوبارہ شروع کیا جو تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ دو بالکل مختلف ثقافتوں کا تعلق ہے، خواہ ہندوستانی ہو یا اسرائیلی، دونوں کی جڑیں گہری ہیں اور دونوں بامعنی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔ بہت سی چیزیں ہیں جنہیں ہم ہندوستانیوں سے سیکھ سکتے ہیں اور ہم اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ہم مل کر اختراع اور ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور سائبر کے ساتھ ساتھ زراعت اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page