• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جاپان: لینڈ سلائیڈنگ میں 2 افراد ہلاک، 20 لاپتا

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-04
A A
0
Landsliding in japan
FacebookTwitterWhatsapp

ٹوکیو: جاپان کے شہر اتامی میں تیز بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 20 افراد لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کے لیے جاپانی ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز شہر کے وسط اتامی میں تیز بارش کے باعث 2 شہری ہلاک ہوئے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم یوشیہدے سوگا نے کہا کہ تقریباَ 19 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا اور سیلاب کے باعث 130 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔کیوڈو کے مطابق ٹوکیو کے جنوب مغربی حصے میں 90 کلومیٹر (60 میل) فاصلے پر واقع ساحلی شہر میں ہفتے کے روز لینڈ سلائیڈنگ، کیچڑ اور گھر دھنسنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی جاپان میں بارش اور سیلاب کے سلسلے میں اپنی کابینہ کے وزرا سے ملاقات کے بعد جاپانی وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کے عوام سے الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا۔یہ سیلاب قدرتی آفات مثلاً زلزلے، آتش فشانوں اور سونامی کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ جس کا دارالحکومت ٹوکیو رواں ماہ شروع ہونے والے موسم گرما کے اولمپکس کی میزبانی بھی کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شیوزوکا پولیس، فائرفائٹرز اور جاپانی فوج سے تعلق رکھنے والے 700 اہلکاروں نے صبح سویرے تلاش اور امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں لیکن زمین پھسلنے کے خطرے اور بارش سے مزید تباہ کاری ہونے کے انتباہ کے باعث ان کا آپریشن متعدد مرتبہ متاثر ہوچکا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز تقریباً 387 افراد سے علاقہ خالی کروایا گیا، متاثرہ علاقے میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رات ساڑھے 10 بجے اتامی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈھلوان پر گرم چشمے موجود ہیں، مٹی اور ملبہ دریا کے پانی میں 2 کلو میٹر تک بہہ کر سمندر میں داخل ہوگیا۔مقامی میڈیا نے قدرتی آفت اور گھروں کے دھنس جانے کی فوٹیجز نشر کیں جبکہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں کار اور ریسیکیو ورکرز کو کمر تک اونچے پانی میں ڈوبا ہوا دیکھا گیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-04-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page