• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, اپریل ۱۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوکرین: روسی فوجی جنگی جرائم کے ٹرائل میں مجرم قرار

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-18
A A
0
یوکرین: روسی فوجی جنگی جرائم کے ٹرائل میں مجرم قرار

یوکرین: روسی فوجی جنگی جرائم کے ٹرائل میں مجرم قرار

FacebookTwitterWhatsapp

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کا ایک فوجی پر جنگی جرائم کا الزام ثابت ہوگیا، جنہیں ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے اور کیف پر روسی حملے کے بعد وہ یہ سزا پانے والا پہلا فوجی ہے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ روسی فوجی ویڈم ششیمارین سے عدالت میں سوال کیا گیا کہ وہ جنگی جرائم اور عمداً قتل سمیت عائد کیے گئے دیگر الزامات تسلیم کرتے ہیں تو انہوں ‘ہاں’ میں جواب دیا۔روسی فوجی پر الزام تھا کہ انہوں نے شمال مشرقی یوکین میں روس کی مداخلت کے ابتدائی دنوں میں 62 سالہ شہری کو قتل کیا تھا۔کیف کی ضلعی عدالت میں روسی فوجی مخصوص بکس میں بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے نیلا اور سرمئی رنگ کی ہوڈی پہتی ہوئی تھی اور عدالت میں جب پراسیکیوشن کی جانب سے ان پر الزامات دہرائے جا رہے تھے وہ مسلسل زمین کی طرف دیکھ رہے تھے۔عدالت میں مترجم بھی موجود تھا جو فوجی کو روسی زبان میں الزام سے آگاہ کر رہا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 فروری کو سومی ریجن میں چپاکھیلوکا گاؤں میں بائیسکل پر سوال شہری کو قتل کیا تھا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ششمارین جب ان کا قافلہ حملے کی زد میں آیا تو ٹینک ڈویژن کی کمان کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ششمارین اور دیگر 4 فوجیوں نے ایک کار چوری کی اورچھکاکھیوکا کے قریب پہنچے اور بائیسکل پر سوار 62 سالہ شہری کو مار دیا۔پراسیکیوٹر کے مطابق ششمارین نےشہری کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اس کے لیے انہوں نے کلاشنکوف کا استعمال کیا۔اس سے قبل روس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذکورہ کیس کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔یوکرین پر حملے کے دوران روسی فوجیوں پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں اور اس جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات پر ہجرت پر مجبور ہوچکے ہیں۔شہریوں کے قتل کے بڑے واقعات جن شہروں میں پیش آئے، ان میں دارالحکومت کیف سے باہر ایک قصبہ بوچا بھی شامل ہے جہاں گلیوں میں شہریوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جو روسی مداخلت کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے منگل کو کہا تھا کہ ایک بڑی ٹیم یوکرین بھیجی جا رہی ہے، جس میں 42 تفتیش کار، فارنزک ماہرین اور معاون عملے کے ارکان شامل ہوں گے، جو مبینہ طور پر پیش آنے والے جنگی جرائم کے ثبوت اکٹھے کریں گے۔دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا تھا کہ تحقیق، دستاویزات اور روسی جنگی جرائم عام کرنے کے لیے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ خصوصی یونٹ یوکرین میں روسی جنگی جرائم اور دیگر مظالم کے ثبوت جمع کرنے کے علاوہ ان کا تجزیہ اور وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے بدترین روسی جرائم کے ثبوت حاصل کرے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دیگی: ایران

آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دیگی: ایران

2026-04-14
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ

2026-04-13
اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page