سرینگر:جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ پلوامہ اوروسطی کشمیر کے صورہ سری نگر میں گزشتہ راتکے چند گھنٹوں کے دوران دو الگ الگ انکاؤنٹرس میں لشکر طیبہ سے وابستہ حال ہی میں شمولیت کرنے والے 4 جنگجو مارے گئے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون، وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ انکونٹر میں مارے گئے جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی بڈگام کی ٹی وی آرٹسٹ کے قتل کا معاملہ24گھنٹوں میں حل ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق آئی جی پی نے میڈیا کے ساتھ جمعہ کی صبح بات کرتے ہوئے کہا ہے کہٹی وی آرٹسٹ امرین بٹ کے قتل کا معاملہ 24گھنٹے میں حل، کشمیر میں گزشتہ 3 دنوں میں 10جنگجو مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ دو نئے بھرتی ہوئے جنگجو یعنی شاہد مشتاق بٹ ساکنہ حفرو چڈورہ بڈگام اور فرحان حبیب ساکنہ ہکری پورہ پلوامہ اونتی پورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ مقتول عسکریت پسند ٹی وی آرٹسٹ امرین بٹ کے قتل میں ملوث ہیں اور یہ حملہ لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف کی ہدایت پر کیا گیا۔انہوں نے مزید کیا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کے قبضے سے 1 اے کے 56رائفل،4میگزین۔ اور ایک پستول برآمد ہوا،” کشمیر پولیس زون نے آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔دریں اثنا، الگ الگ انکاؤنٹر میں، شوپیان سے نئے بھرتی ہونے والے دو جنگجو سری نگر کے علاقے صورہ میں ایک تصادم میں مارے گئے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ لشکر طیبہ سے وابستہ دو نئے بھرتی کیے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت شاکر احمد وازہ اور آفرین آفتاب ملک کے نام سے ہوئی ہے، جمعہ کی صبح صورہ سری نگر میں ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمدکیا گیا۔ مزید تفصیلات کی پیروی کی جائے گی، "کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیاکشمیر کے آئی جی پی نے کہا کہ وادی کشمیر میں پچھلے تین دنوں میں دس جنگجو مارے گئے ہیں جن میں جیش محمد کے تین اور لشکر طیبہ کے سات جنگجو شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امرین بٹ کے قتل کا گھناؤنا کیس 24گھنٹے میں حل کر لیا گیا ہے۔”وادی کشمیر میں 3 دنوں میں جیش محمد کے 3 اور لشکر طیبہ کے 7 تنظیموں سمیت10جنگجو مارے گئے۔پولیس اور فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں3،کپوارہ میں3اور گزشتہ رات اورنتی پورہ اور صورہ میں 2الگ الگ تصادم آرائیوں میں 4ملی ٹنتوں کو مارا ہے بارہمولہ تصادم میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا ہے ۔