• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, مئی ۲۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگردوستانہ شہرمیں تبدیل ہوگا:ایل جی

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-06
Reading Time: 1min read
A A
0
سرینگردوستانہ شہرمیں تبدیل ہوگا:ایل جی

سرینگردوستانہ شہرمیں تبدیل ہوگا:ایل جی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سوموار کو سرینگر اسمارٹ سٹی کے تحت مختلف پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ ان پروجیکٹوں میں نشاط سیتھو اور نشاط باغ کے علاقے کی اپ گریڈیشن اور ری ڈیولپمنٹ ، نشاط سے ڈل جھیل کی ناردرن فار شور روڈ کے ساتھ لیک فرنٹ کی ترقی اور شالیمار کینال کی بحالی اور خوبصورتی شامل ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ نئے پروجیکٹوں کا مقصد سرینگر کو ایک پُر ہجوم شہر سے ملک کے سب سے زیادہ پیدل چلنے والوں اور سائیکلوں کیلئے دوستانہ شہروں میں سے ایک میں تبدیل کرنا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کسی بھی ترقیاتی کام کی بنیاد کے طور پر شہر کے جوہر کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ آرٹ اور ثقافتی ورثے کی قدروں کو بھی بحال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شالیمار کینال کا جدت پر مبنی دوبارہ ترقی کا منصوبہ پائیدار ترقی کے عصری پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ ایک متحرک عوامی جگہ بنانے کیلئے ثقافتی اور تاریخی پہلوؤں کو اہمیت فراہم کرتا ہے اور یہ پروجیکٹ شالیمار باغ کو پانی کی نقل و حمل سے بھی جوڑ دے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ اسی طرح نشاط روڈ پر پیدل چلنے والوں کیلئے سائیکلنگ ٹریک اور واک ویز ڈل جھیل کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں مدد کریں گے اور سیاحوں کیلئے شاندار ورثے کا تجربہ کرنے کیلئے بہتر سہولیات پیدا کریں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے سمارٹ اربن موبلیٹی ، الیکٹرک ٹرانسپورٹ سسٹم ، سائیکلنگ ٹریکس ، پیدل چلنے والوں کیلئے خصوصی واک ویز ، جموں اور سرینگر کو مزید پائیدار شہروں میں تبدیل کرنے کیلئے واٹر ٹرانسپورٹ کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت بل تا نشاط سڑک پر ایک جدید سائیکلنگ ٹریک اور پیدل چلنے کیلئے راستہ بنایا جائے گا ۔ سرینگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے سی ای او اطہر عامر خان اور کمشنر ایس ایم سی نے لفٹینٹ گورنر کو 74 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کے بارے میں بریفنگ دی جن کا آج سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر مئیر ایس ایم سی جنید عظیم مٹو ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری ہاوسنگ اور شہری ترقی مسٹر دھیرج گپتا ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شہری موجود تھے ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.