• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سعودی عرب کا تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-15
Reading Time: 1min read
A A
0
سعودی عرب کا تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

FacebookTwitterWhatsapp

سعودی عرب نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کھول دے گا، جس سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا امریکی صدر جو بائیڈن نے خیرمقدم کیا ہے جو آج دورے کے لیے اسرائیل سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول ہوائی جہاز کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
جی اے سی اے نے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ 3 براعظموں کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی فضائی رابطے کو بڑھانے کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔اسرائیل سے آنے اور جانے والی چند فلائٹس کا سعودی عرب کی فضائی حدود سے نہ گزرنا پروازوں کے دورانیے میں اضافے اور ایندھن کے زائد استعمال کا سبب بن رہا تھا۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے ایک زیادہ مربوط، مستحکم اور محفوظ خطے کی راہ ہموار کرتا ہے جو کہ امریکا، امریکی عوام اور اسرائیل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز ایک امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی عرب جلد ہی اسرائیلی ایئر لائنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی فضائی حدود تک رسائی دے گا اور مکہ مکرمہ میں ہر سال حج کے لیے آنے والے مسلمانوں کے لیے اسرائیل سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے گا۔سعودی عرب، مذہبِ اسلام کی جائے پیدائش ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس نے جوبائیڈن کے دورے کے دوران اس حوالے سے ممکنہ دو طرفہ پیش رفت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں کہا ہے، اسرائیل نے بھی ایسے روابط بنانے سے گریز کیا ہے۔سرکاری تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود سعودی عرب نے 2020 میں اسرائیل-متحدہ عرب امارات کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.