• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

نرمدا حادثہ میں 12 کی موت، 15 کو بچا لیا گیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-18
Reading Time: 1min read
A A
0
نرمدا حادثہ میں 12 کی موت، 15 کو بچا لیا گیا

نرمدا حادثہ میں 12 کی موت، 15 کو بچا لیا گیا

FacebookTwitterWhatsapp

دھار،18 جولائی:مدھیہ پردیش کے دھار اور کھرگون ضلع کے سرحدی کھل گھاٹ واقع نرمدا ندی کے پل پر آج مسافروں سے بھری بس ندی میں گر گئی۔اندور ڈیویژنل کمشنر پون شرما نے دونوں ضلعوں کے کلیکٹروں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔اس دوران کھرگون ضلع کے کھل گھاٹ ،دھار ضلع کے دھامنود اور مضافات کے دیگر مقامات کی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ کام کےلئے پہنچ گئی ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق اب تک صرف دو مسافروں کو باہر نکالا جا سکا ہے۔مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے دھار اور کھرگون ضلع کی سرحد پر بس حادثے کے تناظر میں کہا کہ اب تک 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔
مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اندور سے پنے جا رہی مہاراشٹر حکومت کی بس دھمنود کے قریب کھل گھاٹ کے مقام پر نرمدا ندی میں گر گئی۔ تمام ذمہ دار انتظامی افسران اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اب تک 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ تقریباً 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ اسٹیئرنگ یا بریک فیل ہوگئی۔ بس کسی تکنیکی خرابی کے باعث ریلنگ ٹوٹ کر نیچے گر گئی۔ پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے۔ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ بس میں 50 سے 55 افراد کے سوار ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اندور سے بس میں 12 لوگ سوار ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔اسی دوران دھار کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آدتیہ پرتاپ سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ بس حادثے کے بعد چلائے گئے بچاؤ آپریشن کے دوران اب تک 12 لوگوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بس اندور سے مہاراشٹر کے املنیر جا رہی تھی۔ (یواین آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.