• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے : خامنائی کے مشیر

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-18
Reading Time: 1min read
A A
0
ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، خامنائی کے مشیر کا دعویٰ

ایران جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، خامنائی کے مشیر کا دعویٰ

FacebookTwitterWhatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے اتوار کو قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ ایران تکنیکی طور پر جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اسے بنایا جائے یا نہیں۔ شائع خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمال خرازی نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کی جب ایک دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے اپنے چار روزہ دورے کے اختتام پر ایران کو ‘جوہری ہتھیاروں کے حصول’ سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔خرازی کا تبصرہ کافی اہم ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں میں دلچسپی ہو سکتی ہے جس کی اس نے طویل عرصے سے تردید کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں ہم 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہم آسانی سے 90 فیصد افزودہ یورینیم تیار کر سکتے ہیں … ایران کے پاس نیوکلیئر بم بنانے کے تکنیکی ذرائع ہیں لیکن ایران کی جانب سے اسے بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ایران پہلے ہی 60 فیصد تک افزودگی کر رہا ہے جو تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت 3.67 فیصد کی حد سے کہیں زیادہ ہے، 90 فیصد تک افزودہ یورینیم جوہری بم کے لیے موزوں ہے۔2018 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئے جس کے تحت ایران نے اپنی یورینیم افزودگی کے کام کو روک دیا تھا جو کہ اقتصادی پابندیوں سے نجات کے بدلے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا ایک ممکنہ راستہ تھا۔تاہم واشنگٹن کی جانب سے معہادے سے دستبرداری اور سخت پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے ردعمل طور ر تہران نے معاہدے کی جوہری پابندیوں کی خلاف ورزی شروع کر دی تھی۔
پچھلے سال ایران کے انٹیلی جنس وزیر نے کہا تھا کہ مغربی دباؤ تہران کو جوہری ہتھیاروں کی کھوج پر مجبور کر سکتا ہے جس کے بنانے پر خامنہ ای نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں ایک فتوے میں پابندی عائد کر دی تھی۔ایران کا کہنا ہے کہ وہ صرف شہری توانائی کے استعمال کے لیے یورینیم کو ریفائن کر رہا ہے اور اگر امریکا پابندیاں ہٹا کر دوبارہ معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ رک سکتا ہے۔ویانا میں تہران اور بائیڈن کی انتظامیہ کے درمیان 11 ماہ کی بالواسطہ بات چیت کے بعد ایک بحال شدہ معاہدے کے خاکے پر بنیادی طور پر مارچ میں اتفاق کیا گیا تھا۔لیکن بات چیت پھر رکاوٹوں کی وجہ سے رک گئی تھی جس میں تہران کا مطالبہ بھی شامل تھا کہ واشنگٹن کو اس بات کی ضمانت دینی چاہیے کہ کوئی بھی امریکی صدر اس معاہدے کو ترک نہیں کرے گا، جیسا کہ ٹرمپ نے کیا تھا۔
بائیڈن اس کا وعدہ نہیں کر سکتے کیونکہ جوہری معاہدہ ایک ایسا سیاسی معاملہ ہے جو قانونی طور پر معاہدہ کی پابندی کا متقاضی نہیں ہے۔خرازی نے کہا کہ امریکا نے جوہری معاہدے کے تحفظ کی ضمانت نہیں دی اور یہ بات کسی بھی معاہدے کے امکان کو ختم کر دیتی ہے۔ادھر اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر سفارت کاری تہران کے جوہری عزائم پر قابو پانے میں ناکام رہی تو وہ ایرانی جوہری مقامات پر حملہ کر دے گا۔خرازی نے کہا کہ ایران مغرب اور مشرق وسطیٰ میں اس کے اتحادیوں کے مطالبے کے برعکس اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی پر کبھی بھی بات چیت نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی طرف سے ہماری سلامتی کو نشانہ بنانے کی صورت میں ان ممالک اور اسرائیل کو براہ راست جواب دیا جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.