بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کپ 2022 کہاں منعقد ہوگا۔سورو گنگولی نے ان تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا ہے جس میں بھارت کو میزبان بھی بتایا جا رہا ہے۔گنگولی نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ اب متحدہ عرب امارات یعنی یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا۔بی سی سی آئی کے باس نے اس کی وجہ بھی بتا دی ہے۔
جمعرات 21 جولائی کو بی سی سی آئی کی ایپکس کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے والا ایشیا کپ 2022 بھی متحدہ عرب امارات میں ہی اس وجہ سے ہوگا کہ اگست ستمبر میں بارش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا کیونکہ اس سیزن میں یہ واحد جگہ ہے جہاں بارش نہیں ہوگی۔
ایشیا کپ 2022 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے۔تاہم یہ ٹورنامنٹ صرف سری لنکا کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا میں جاری معاشی اور سیاسی بحران کے درمیان خود سری لنکا کرکٹ نے یہاں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد نہ کرنے کی بات کہی تھی۔آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فارمیٹ میں ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔