• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۲۵, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بدولت آرامکو کو ریکارڈ منافع

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-15
Reading Time: 1min read
A A
0
روس نے پاکستان کو پیش کردہ قیمت پر تیل دینے سے انکار کردیا 

Russia & Pakistan

FacebookTwitterWhatsapp

پیٹرولیم مصنوعات پیدا کرنے والی بڑی کمپنی سعودی آرامکو نے 2022 کی دوسری سہ ماہی میں48 ارب 4 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا جب کہ یوکرین میں روس کی جنگ اور کووڈ19 کے کیسز میں کمی کے بعد مانگ میں اضافے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والی کمپنی کی خالص آمدنی میں سالانہ لحاظ سے90 فیصد اضافہ ہوا، جس نے پہلی سہ ماہی میں 39 ارب 5 کروڑ ڈالر کی آمدنی سے متعلق بتایا تھا۔بلومبرگ کے مطابق آرامکو کا دوسری سہ ماہی کا منافع دنیا کی کسی بھی لسٹڈ کمپنی کا سب سے بڑا سہ ماہی ایڈجسٹ منافع ہے۔
سعودی عرب کی ملکیت میں موجود کمپنی کے علاوہ، ایگزون موبل، چیفرون، شیل، ٹوٹل انرجیز اور ای این آئی کی جانب سے بھی دوسری سہ ماہی میں اربوں ڈالر کے منافع کا انکشاف ہوا ہے۔آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ایچ. ناصر نے کہا عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، رواں سال کے دوران ہونے والے واقعات نے ہمارے اس خیال کی تائید کی ہے کہ کہ اس صنعت میں جاری سرمایہ کاری ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل میں ہم تیل توقع کرتے ہیں کہ کی تیل کی طلب میں رواں دہائی کے تک اضافہ ہوتا رہے گا۔آرامکو نے بتایا کہ مضبوط مارکیٹ کے حالات میں پہلی سہ ماہی کے دوران خالص آمدنی میں 22.7 فیصد اضافہ ہوا، رواں نصف سال 87 ارب 9 کروڑ کا منافع ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 47 ارب 2 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا تھا۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ خام تیل کی زیادہ سے زیادہ مستحکم صلاحیت کو 2027 تک ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل یومیہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ تک بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔2019 میں آرامکو کے ریکارڈ توڑنے والے آئی پی او کے بعد یہ سہ ماہی منافع سب سے زیادہ ہے جس نے کمپنی کے مرتب کردہ منافع کے تخمینے 46 ارب 2 کروڑ ڈالر کو غلط ثابت کردیا ہے۔رواں سال کے دوران آرامکو کے حصص کی قیمت میں سعودی اسٹاک ایکسچینج میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔آرامکو نے دسمبر 2019 میں اپنے 1.7 فیصد حصص فروخت کردیے جس سے 29 ارب 4 کروڑ ڈالر کمائے گئے جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیشکش تھی۔قدامت پسند سلطنت کے لیے آمدنی کے اہم ترین کمپنی عارضی طور پر ایپل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مارچ میں دنیا کی سب سے زیادہ مالیت والی کمپنی بن گئی۔ اپیل اب دنیا کی سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو والی کمپنیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 24 کھرب ڈالر ہے۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

2022-12-22
امریکا یوکرین کو ایک کروڑ 85 ارب ڈالرز اضافی امداد فراہم کرے گا: انٹونی بلنکن

امریکا یوکرین کو ایک کروڑ 85 ارب ڈالرز اضافی امداد فراہم کرے گا: انٹونی بلنکن

2022-12-22
پوتن کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم ماسکو، 22 دسمبر (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم دہرایا۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو میں روسی وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز دفاعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا روس یوکرین میں اپنی فوجی مہم کے تمام اہداف کو پورا کرے گا۔ ہیڈکوارٹرز میں نئے اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، روسی صدر پیوٹن نے ڈرونز، ایس یو ویز، بکتر بند اور نائٹ وِژن آلات دیکھے۔ روسی صدر نے کہا کہ نیٹو کے تقریبا تمام ممالک کی فوجی طاقت روس کے خلاف استعمال ہوئی ہے، نیٹو کا فوجی اتحاد روس کے خلاف اپنی پوری صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر رہا ہے۔ بدھ کے روز انھوں نے کہا کہ روسی فوج کو یوکرین میں درپیش مسائل سے سبق سیکھنا چاہیے اور ان کو حل کرنا چاہیے، پیوٹن نے وعدہ کیا کہ یوکرین جنگ کو دس مہینے پورے ہو رہے ہیں، فوج کو یہ جنگ آگے لے جانے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔ روسی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈنگ کی کوئی کمی نہیں ہے، ملک اور حکومت وہ سب کچھ فراہم کر رہے ہیں جو فوج مانگتی ہے۔ پیوٹن نے دفاعی سربراہان سے خطاب میں فوج کو درپیش کئی مسائل کے حوالے سے کہا کہ فوج کو تعمیری تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔

2022-12-22
شمالی کوریا کی جاپان کی نئی دفاعی حکمت عملی پر تنقید

شمالی کوریا کی جاپان کی نئی دفاعی حکمت عملی پر تنقید

2022-12-21
طالبان کی افغانستان میں لڑکیوں کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد

طالبان کی افغانستان میں لڑکیوں کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد

2022-12-21
نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

نجم سیٹھی ایک مرتبہ پھر پاکستان کرک بورڈ چیئرمین بن سکتے ہیں؟

2022-12-21
چین: کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

چین: کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

2022-12-21
سابق آرمی چیف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عمران خان

سابق آرمی چیف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عمران خان

2022-12-19
صفر کووڈ پالیسی:چین میںکوووڈ سےپہلی موت کی تصدیق

صفر کووڈ پالیسی:چین میں کوووڈ سےپہلی موت کی تصدیق

2022-12-19
فرانسیسی پولیس نے فٹبال شائقین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا

فرانسیسی پولیس نے فٹبال شائقین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا

2022-12-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.