• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایشیا کپ: میچ سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ

Nigraan News by Nigraan News
2022-08-27
A A
0
ایشیا کپ: میچ سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ

ایشیا کپ: میچ سے قبل ہندو پاک کپتانوں کی مسکراہٹ

FacebookTwitterWhatsapp

دبئی:کرکٹ کے مداحوں کے لیےہندوستان پاکستان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ سے دلچسپی سے بھرپور رہا ہے اور جب ایشیا کپ جیسے کسی بڑے ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو شائقین کی توجہ مزید بڑھ جاتی ہے۔ایشیا کپ 2022 میں دونوں ٹیمیں کل (اتوار) مدمقابل ہوں گی اور اس کے لیے دونوں ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں جبکہ اسی دوران حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات اور مسکراہٹوں کے تبادلوں کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔ہند و پاک کرکٹ مقابلہ نہ صرف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے اعصاب کا مقابلہ ہوتا ہے بلکہ دونوں ٹیموں کے مداح بھی ایک ایک لمحے دباؤ میں رہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ 2022 کے کل کے اہم میچ سے قبل ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اسٹار بلے باز اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔بابراعظم اور روہت شرما کو مسکراہٹوں کا تبادلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم دونوں آپس میں کیا بات کر رہے ہیں واضح نہیں ہورہا ہے لیکن انہیں کہیں اردو میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔پی سی بی نے اس سے قبل بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں ہندوستانی کھلاڑی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے تھے۔
ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری کے بارے میں پوچھا تو شاہین نے بھی ان کی فارم میں جلد واپسی کے لیے دعا کی۔کوہلی نے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس کے علاوہ ہندوستان کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی گراؤنڈ میں موجود شاہین آفریدی سے ملاقات کی اور ان سے انجری کے بارےمیں دریافت کیا، جن میں لیگ اسپنر یوزویندر سنگھ چاہل بھی شامل تھے۔اس موقع پر سری لنکا کے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں سے ملاقات بھی دکھائی گئی جہاں وہ آپس میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ایشیا کپ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا، جس کے بعد محمد وسیم بھی انجری کا شکار ہوئے تاہم ان کے متبادل کے طور پر تجربہ کار حسن علی کو طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب ہندوستان نے طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے اور ٹیم متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف بڑے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا بڑا مقابلہ 28 اگست (کل) کو دبئی میں ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ایشیا کپ کے لیے 6 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں گروپ اے میں ہندوستان ، پاکستان اور ہانگ کانگ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.