• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملائم سنگھ آئی سی یو میں داخل، مودی نے اکھلیش کو فون کیا

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-03
A A
0
ملائم سنگھ آئی سی یو میں داخل، مودی نے اکھلیش کو فون کیا

ملائم سنگھ آئی سی یو میں داخل، مودی نے اکھلیش کو فون کیا

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی، 2 اکتوبر: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی سرپرست ملائم سنگھ یادو کو اچانک طبیعت خراب ہونے پرگروگرام کے میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ذرائع کے مطابق دہلی کے قریب گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میدانتا میں داخل مسٹر ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اتوار کو انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔دریں اثنا، سماج وادی پارٹی نے ٹویٹ کر کے کہا، ’’محترم نیتا جی گروگرام کے میدانتا اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں، پارٹی نے کہا، "محترم نیتا جی آئی سی یو میں داخل ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے۔ آپ سب سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اسپتال نہ آئیں۔ نیتا جی کی صحت کے بارے میں آپ کو وقتاً فوقتاً معلومات فراہم کی جائیں گی۔بتایا جا رہا ہے کہ انہیں پیشاب میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں ہیلتھ چیک اپ کے دوران آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں بھیج دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اور ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ مسٹراکھلیش یادو نے مسٹرملائم سنگھ یادو کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے طویل بات چیت کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسٹرملائم سنگھ یادو کے چھوٹے بھائی شیو پال سنگھ یادو بھی دہلی میں موجود ہیں۔
مسٹر ملائم سنگھ یادو کی حالت دیکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور خیر خواہ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو فون کیا اور مسٹر ملائم سنگھ یادو کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مسٹرملائم سنگھ کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.