• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کویت انتخابات :حکومت کا استعفیٰ منظور

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-03
A A
0
کویت انتخابات :حکومت کا استعفیٰ منظور

کویت انتخابات :حکومت کا استعفیٰ منظور

FacebookTwitterWhatsapp

سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے ولی عہد نے خلیجی عرب ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیا جب کہ انتخابات میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکمران امیر کے زیادہ تر فرائض سنبھالنے والے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے وزیر اعظم شیخ احمد نواف الصباح کی سربراہی میں سبکدوش ہونے والی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نئی کابینہ کی تشکیل تک بطور نگراں سیٹ اپ کام کرتی رہے۔اوپیک میں شامل تیل پیدا کرنے والے ملک کویت میں 29 ستمبر کو قبل از وقت انتخابات کرائے گئے جب کہ شیخ مشعل الاحمد الصباح نے کابینہ میں پائے جانے والے سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔
کویت میں کابینہ کا تقرر شاہی خاندان کی جانب سے کیا جاتا ہے جب کہ 50 رکنی اسمبلی جمہوری طریقے سے منتخب کی جاتی ہے جو پورے خطے میں بنائے گئے اس طرح کے اداروں سے زیادہ خود مختار اور آزادانہ حیثیت رکھتی ہے۔ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے جولائی میں شیخ احمد نواف الصباح کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا جب کہ تحلیل شدہ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قانون سازوں کی جانب سے نئے وزیر اعظم کے تقرر کے لیے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جو ستمبر کے انتخابات سے دستبردار ہو گئے۔کویت کی حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعطل کی وجہ سے کابینہ میں ردوبدل اور اسمبلیوں کو تحلیل کیا جاتا رہا ہے جب کہ اس عمل کے باعث ملک میں سرمایہ کاری اور اصلاحاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔29 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں ووٹروں نے قدامت پسند امیدواروں اور 2 خواتین کو اسمبلی میں بھیج کر نئی روایت قائم کی اور گویا اپنی پارلیمنٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page