• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان: سیلاب کی صورتحال میں بہتری، لوگوں میں بیماریوں کا خطرہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-03
Reading Time: 1min read
A A
0
پاکستان: سیلاب کی صورتحال میں بہتری، لوگوں میںبیماریوں کا خطرہ

پاکستان: سیلاب کی صورتحال میں بہتری، لوگوں میںبیماریوں کا خطرہ

FacebookTwitterWhatsapp

اسلام آباد، 03 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان میں شدید سیلاب کی آفت آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے۔ صوبہ سندھ کے 22 میں سے 18 اضلاع میں سیلابی پانی کی سطح میں 34 فیصد اور کچھ اضلاع میں 78 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال میں سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں غذائی عدم تحفظ بڑھ سکتاہے۔اس کے علاوہ، پانی سے پیدا ہونے والی اور ویکٹر کے سبب ہونے والی بیماریوں کے بڑھتے ہوئے معاملے بڑی تشویش کا باعث ہیں، بالخصوص، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں یہ خطرہ زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے حوالےسے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں صورتحال جوں کی توں برقرار ہے اور درجہ حرارت کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ تحصیل سعید خان، شہداد کوٹ، قمبر، وارہ اور نصیر آباد کے بالائی علاقوں میں پانی کی مجموعی سطح کم ہو رہی ہے جبکہ گڈو، سکھر اور کوٹری بیراجوں میں دریائے سندھ معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بیماریوں کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ او سی ایچ اے کے مطابق، سندھ کے بڑے حصے سیلابی صورتحال کی زد میں ہیں، زیر آب علاقوں تک رسائی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگ غیر محفوظ حالات میں عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں، اکثر بنیادی خدمات تک محدود رسائی کے ساتھ، صحت عامہ کے بڑے بحران کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جہاں ممکن ہو، حاملہ خواتین کا عارضی کیمپوں میں علاج کیا جا رہا ہے، اور تقریباً 1.30 لاکھ حاملہ خواتین کو فوری صحت کی خدمات کی ضرورت ہے۔ سیلاب سے پہلے بھی پاکستان میں زچگی کی شرح اموات ایشیاء میں سب سے زیادہ تھی، اب یہ صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
حکومت کی زیر قیادت تین صوبوں میں ستمبر میں کرائے گئے ملٹی سیکٹر ریپڈ نیڈز اسسمنٹ (RNA) سے پتہ چلتا ہے کہ پانی کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان اور کھلے میں رفع حاجت کی وجہ سے غیر صحت مند ماحول بڑھ رہا ہے، جو کہ سیلاب سے منسلک ہے۔ پہلے یہ 21 فیصد تھا، اور اب سیلاب کے بعد 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
تقریباً 09 لاکھ 50 ہزار گھرانوں کے بیت الخلاء کو نقصان پہنچا ہے یا ان کو بیت الخلاء کی رسائی نہیں ہے جس سے ایک اندازے کے مطابق 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ 14 فیصد لوگ سہولیات کی کمی اور محدود آگاہی کی وجہ سے نازک اوقات میں بھی صابن سے ہاتھ نہیں دھوتے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز میں فاقہ کشی بڑی تشویش ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.