برسبین، یکم نومبر: سری لنکا نے وینندو ہسرنگا (13/3) کی شاندار گیند بازی اور دھننجے ڈی سلوا (66) کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔
گروپ 1 کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 145 رن کا ہدف دیا تھا جسے سری لنکا نے 18.3 اووروں میں حاصل کر لیا۔
افغانستان چار میچوں میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ سری لنکا کے چار میچوں میں چار پوائنٹس ہیں لیکن وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے دوسرے نتائج پر منحصر کرے گا۔
جاری۔ (یو این آئی)