کولکتہ، یکم نومبر:ہندوستان کی تجربہ کار کرکٹر اور سابق کپتان میتالی راج نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے بارے میں پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور ہندوستان فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
میتالی واحد ہندوستانی کپتان ہیں جنہوں نے دو ورلڈ کپ فائنل میں خاتون ٹیم کی قیادت کی ہے۔
متالی نے اسٹار اسپورٹس پروگرام کرکٹ لائیو میں کہا ’’سیمی فائنل کے لیے میری پیشین گوئی ہے کہ گروپ-2 سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ آگے جائیں گے۔ گروپ-1 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ انگلینڈ یا آسٹریلیا میں سے کوئی ایک ہوگا۔ بلا شبہ فائنل میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو وہاں ہونا ہے۔